18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

25وزارتوں/محکموں کی جون کے آخر تک ای-دفتر کی شکل میں منتقلی

जून के अंत तक 25 मंत्रालय/ वि‍भाग ई-ऑफिस में बदल जाएंगे : डॉ. जितेन्‍द्र सिंह
Urdu News

نئی دہلی، ’شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)کے دفتری احاطے کا آج دورہ کیااور سوچھتاایکشن پلان کے نفاذ کا جائزہ لیا۔محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ 16 جون تا 30 جون 2017 سوچھتا پکھواڑہ منا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیند سنگھ نے اس پکھواڑے کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق متعدد سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے دونوں محکموں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں محکمے ایک ٹیم کی شکل میں مل جل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی عادت ہر شخص کے ذریعے اپنائی جانی چاہئے اور ہر شخص پراپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ ڈی اے آر پی جی کے ذریعے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک 25 وزارتوں/محکموں کو ای-دفتر کی شکل دے دی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای-فائلوں کی تعداد میں 6ہزار فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ برس جہاں صرف 8ہزار ای-فائلیں تیار کی گئی تھیں، وہیں 2017 میں تیار کی گئی ای-فائلوں کی تعداد 4لاکھ 62 ہزار تک پہنچ گئی۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں سرکاری محکمےعوام کو زیادہ سے زیادہ حکمرانی کی سہولت دستیاب کرانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔انہونے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ڈی اے آر پی جی نے سول سروسز ڈے کے دن اپنائے جانے والے طریقہ کار کو مکمل طورپر تبدیل کردیا ہے ۔ اس تقریب میں شریک ہونے والوں اور اس سے متعلق دیگر افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہونے کہا کہ ڈی اے آرپی جی کو حکومت ہند کا ایچ آر محکمہ خیال کیا جاتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بہتر کیا گیا ہے اس کی ابتداء  اس محکمہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی انتظامیہ اور حکمرانی سے متعلق اصلاحات کے معاملے میں تعاون سے  وابستہ، ہندوستان اور پرتگال کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو مرکزی کابینہ نے حال ہی میں اپنی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سینٹر لائزڈ پبلک گریوانس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم(سی پی جی آر اے ایم ایس)یعنی عوامی شکایات اور نگرانی کے مرکزی نظام کے تحت شکایات کا ازالہ تقریباًٍ 100 فیصد تک ہوا ہے اور اس نظام کے تحت تقریباً 50 فیصد عوامی تاثرات موصول ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی اے آر پی جی کے سیکریٹری جناب سی وشوناتھ نے کہا کہ جدید کاری اور صفائی ستھرائی کا کام ساتھ ساتھ چلتا ہے اور ڈی اے پی آر جی کی جدید کاری کے لیے مختص کی گئی رقم کو بڑھا کر گزشتہ برس کے مقابلے تقریباً دو گنا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمے نے ریکارڈز کی ڈیجیٹل کاری سے  ای-دفتر کے نظام کو 100 فیصد نافذ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 58 مرکزی وزارتوں/محکموں اور 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے حلف ناموں اور اٹیسٹیشن(توثیق کاری) کے نظام کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے سوچھتا پکھواڑے کے دوران محکمے کے ذریعے انجام دی جانے والی متعدد سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

ڈی ای آر پی جی متعدد طرح کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے جس میں ریکارڈنگ ، ریویونگ اور پرانے ریکارڈ زکو  ضائع کرنا ، ریکارڈز کی ڈیجیٹل کاری، پرانے اور ازکار رفتہ سامانوں کو ٹھکانے لگانا شامل ہے۔سوچھ بھارت کے موضوع پر ایک پوسٹر/سلوگن(نعرہ) سازی مسابقہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔محکمے میں کام کاج کے اعتبار سے سب سے بہتر جگہ کا اعلان بھی کیا جائے گا اور فاتح کو توصیفی سند سے بھی نوازا جائے گا۔ محکمے نے موجودہ مالی سال کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں میں 10 لاکھ روپے کو استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔اس پکھواڑے کے دوران پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح  وبہبود کا محکمہ بھی اسی طرح کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی اے آر پی جی اور پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے کے سینئرافسران بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More