16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

27 اضلاع، 458 بلاکوں، 33،516 گرام پنچایتوں، 66،210 دیہات میں “ہرگھر جل” کا نشانہ پورا

Urdu News

نئی دہلی: وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے حکومت کے کلیدی پروگرام ، جل جیون مشن کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔  پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھارت لال نے اس مشن کی پیش رفت کی تفصیلات بتائیں۔

مسٹر کٹاریا نے مطلع کیا کہ آزادی کے بعد سے اگست 2019 تک (کُل 18.93 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے)  3.23 کروڑ دیہی گھرانوں  کے پاس نل کے پانی کے کنکشن تھے، لیکن اس مشن کے تحت صرف ایک سال کی قلیل مدت میں  3.04 کروڑ دیہی گھرانوں کو نئے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔ اس مشن کے تحت جل جیون مشن نے ایک پُرجوش اور قابل حصول نشانہ مقرر کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہر دیہی گھرانے کو پائپ کے ذریعہ پانی اس طرح فراہم کیا جانا ہے کہ کوئی نہ چھوٹے۔

انہوں نے بتایا کہ گوا پہلی ریاست ہے جس نے 100 فیصد پائپ کنکشن مہیا کیا ہے۔ اب تک 27 اضلاع ، 458 بلاکوں ، 33،516 گرام پنچایتوں ، 66،210 دیہات تک “ہر گھر جل” کا نشانہ پورا کر لیا گیا ہے۔ حال ہی میں  کرکشیتر اس نشانے  کو پورا کر کے ملک کا ساتواں اور ہریانہ کا 27 واں ضلع بن گیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا متعلقہ دیہات کے لوگوں ، گرام پنچایتوں ، واٹر کمیٹیوں سے وابستہ لوگوں ، صحت عامہ کے عہدیداروں اور دیگراسٹیک ہولڈرز کے سر باندھا۔ تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، مرکزی خطہ پڈوچیری 100 فیصد کامیابی کے قریب ہیں۔ جو ریاستیں اس رُخ پر پیش رفت کررہی ہیں وہ  ہماچل پردیش ، بہار ، اتراکھنڈ ، منی پور ، میزورم اور انڈمان اور نکوبار کا مرکزی خطہ ہے۔

دو ریاستوں (بہار ، تلنگانہ) اور دو مرکزی علاقوں (پڈوچیری اور انڈمان اور نکوبار) کے مستقبل کے روڈ میپ کے لئے 2021 میں 100 فیصد احاطہ کرنے کا امکان ہے۔ اطلاعاتی ٹکنالوجی سے وزارت فائدہ اٹھا رہی ہے تاکہ ویب پورٹلز اور موبائل ایپس کے ذریعے اسکیم کی پیش رفت سے متعلق تازہ ترین اور متعلقہ معلومات کو عوامی طور پر فراہم کیا جاسکے۔

مسٹر کٹیریا نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک خاموش انقلاب کی شکل اختیار کر رہا ہے کیونکہ ذات پات ، برادری ، مذہب ، نسل یا رنگ کی بنیاد پر کسی امتیاز کے بغیر تمام دیہی خاندانوں کو پانی کا کنکشن فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کیلئے امرت ہے اور یہ افسوس کی بات ہے کہ آزادی کی 7 دہائیوں کے بعد بھی دیہات میں خواتین کو اپنے کنبوں کی خانگی ضروریات  کے لئے پینے کا پانی لانے کے لئے کچھ فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ اس سے ان کی سلامتی اور عزت کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔

جل جیون مشن ایک جامع نقطہ نظر اپنا رہا ہے اور پانی کی صفائی کمیٹیوں یا آبی کمیٹیوں میں دیہی خواتین کی شرکت کو یقینی بناتا ہے تاکہ دیہی ایکشن پلان (وی اے پی) کی مجموعی منصوبہ بندی اور تیاری میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس مشن کے تحت  ہر گاؤں کی پانچ خواتین کو فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس (ایف ٹی کے) کے ذریعے  پانی کے معیار کی جانچ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ ان کنکشنوں کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More