12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

27 ریاستوں نے کیپٹل اخراجات کے لئے ریاستوں کے لئے خصوصی امدادی اسکیم سے فائدہ حاصل کیا

Urdu News

نئی لّی: تمل ناڈو کو چھوڑ کر  تمام ریاستوں نے  کیپٹل اخراجات   کے لئے  ریاستوں کو  خصوصی امداد  کی نئی اعلان کردہ اسکیم سے فائدہ حاصل کیا ہے ۔ اس اسکیم کا اعلان  وزیر خزانہ نے آتم نربھر بھارت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر  12 اکتوبر ، 2020 ء کو کیا تھا ۔

          اسکیم کا مقصد ریاستی حکومتوں کے ذریعے   کیپٹل اخراجات   میں اضافہ کرنا ہے ، جو کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے  ٹیکس مالیہ میں کمی  کے سبب  ، اِس مالی سال میں   ، مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں   ۔ کیپٹل اخراجات میں  نمو میں اضافہ کرنے  ،  معیشت میں مستقبل  کی پیداوار  کو بڑھانے   کی صلاحیت ہوتی ہے  ، جس کے نتیجے میں  معیشت کی شرح ترقی  میں اضافہ ہوتا ہے ۔  یہ وجہ ہے کہ  منفی مالی صورتِ حال کے باوجود مرکزی حکومت نے  ریاستی حکومتوں کو   مالی سال 21-2020 ء میں  کیپٹل اخراجات کے لئے  ریاستی حکومتوں کو خصوصی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

          اس اسکیم   کا ریاستی  حکومتوں کی طرف سے  بہت گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا ۔  اب تک  وزارتِ خزانہ کے ذریعے   27 ریاستوں کے لئے  9879.61 کروڑ روپئے  کے کیپٹل اخراجات  کی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے ۔  اسکیم کے تحت  پہلی قسط کے طور پر  ریاستوں کو 4939.81 کروڑ روپئے کی رقم پہلے ہی جاری کر  دی گئی ہے ۔ ریاستوں کے حساب سے   منظور کی گئی رقم اور  جاری کردہ فنڈ  کی تفصیل منسلک ہے ۔

          کیپٹل اخراجات کے پروجیکٹوں کو معیشت کے  ، صحت ، دیہی ترقی ، پانی کی سپلائی  ، آبپاشی ، بجلی   ، ٹرانسپورٹ  ، تعلیم  اور شہری ترقی جیسے  مختلف شعبوں میں منظوری دی گئی ہے ۔

          اسکیم کے تین حصے ہیں ۔ اسکیم کا پہلا حصہ  ، شمال مشرقی خطے کا احاطہ کرتا ہے ۔  اس کے تحت  سات  شمال مشرقی ریاستوں  ( اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، منی پور ،  میزورم ،  ناگا لینڈ ، سکم  اور تری پورہ )  کو 200 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ زیادہ آبادی اور جغرافیائی علاقے  کے پیش نظر آسام کو ، اِس اسکیم کے تحت  450 کروڑ روپئے  مختص کئے گئے ہیں ۔

          اسکیم کا دوسرا حصہ ، دیگر تمام ریاستوں کے لئے ہے ، جنہیں پہلے حصے میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ اس حصے کے لئے  7500 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔  15 ویں مالی کمیشن  کے سال 21-2020 ء میں مرکزی ٹیکس    کے تناسب  میں   ، اِن ریاستوں میں  یہ رقم تقسیم کی گئی ہے ۔

          اسکیم کے تیسرے حصے کا مقصد ، ریاستوں میں  شہریوں پر مرکوز  مختلف اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے ۔ اس حصے کے لئے   2000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ یہ رقم    صرف ، اُن ریاستوں کو دستیاب ہو گی ،  جنہوں نے   17 مئی ، 2020 ء کو ، وزارتِ خزانہ کے ذریعے جاری کردہ   چار اصلاحات میں کم از کم تین اصلاحات پر عمل کیا ہے ۔ ان چار اصلاحات میں ، ایک ملک ایک راشن کارڈ ،  کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات  ،  شہری بلدیاتی ادارے / افادیتی اصلاحات  اور بجلی سیکٹر کی اصلاحات شامل ہیں ۔

کیپٹل اخراجات کے لئے  ریاستوں کو  خصوصی امداد  کی اسکیم

( کروڑ روپئے میں )

نمبر شمار

ریاست

مختص رقم

منظور شدہ رقم

جاری کردہ رقم

1

آندھرا پردیش

344.00

344.00

172.00

2

اروناچل پردیش

200.00

200.00

100.00

3

آسام

450.00

450.00

225.00

4

بہار

843.00

843.00

421.50

5

چھتیس گڑھ

286.00

286.00

143.00

6

گوا

32.00

32.00

16.00

7

گجرات

285.00

285.00

142.50

8

ہریانہ

91.00

91.00

45.50

9

ہماچل پردیش

450.00

450.00

225.00

10

جھار کھنڈ

277.00

277.00

138.50

11

کرناٹک

305.00

305.00

152.50

12

کیرالہ

163.00

163.00

81.50

13

مدھیہ پردیش

660.00

660.00

330.00

14

مہاراشٹر

514.00

514.00

257.00

15

منی پور

200.00

200.00

100.00

16

میگھالیہ

200.00

200.00

100.00

17

میزورم

200.00

200.00

100.00

18

ناگالینڈ

200.00

200.00

100.00

19

اڈیشہ

388.00

388.00

194.00

20

پنجاب

150.00

146.50

73.25

21

راجستھان

501.00

501.00

250.50

22

سکم

200.00

200.00

100.00

23

تمل ناڈو

351.00

0.00

0.00

24

تلنگانہ

179.00

179.00

89.50

25

تری پورہ

200.00

200.00

100.00

26

اتر پردیش

1501.00

1501.00

750.50

27

اترا کھنڈ

450.00

434.11

217.06

28

مغربی بنگال

630.00

630.00

315.00

میزان

10250.00

9879.61

4939.81

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More