21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

28 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی مفت سہولیات کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی۔مئی۔ ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھو نے آج کودل ریلوے اسٹیشن سے کونکن ریلوے کے 28 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولیات کا افتتاح کیا ہے ۔انڈین ریلوے نے کونکن ریلوے کے 28 اسٹیشنوں پر 24 گھنٹے 2 ایم بی پی ایس کی رفتار سے مفت وائی فائی انٹرنیٹ بینڈ ویڈتھ فراہم کرنے کے لیے میسرز سیسکون /جوائسٹر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔

حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پہل کے پیش نظر میسرز سیسکون /جوائسٹر ریاست مہاراشٹر میں پُنے اور ممبئی کے تعلیمی اداروں میں جوائی اسپوٹ برانڈ وائی فائی فراہم کر رہا ہے اور اب کونکن روٹ پر دیہی علاقوں میں مفت وائی فائی بینڈ ویڈتھ فراہم کرنے کی اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) شروع کی ہے ۔

ابتدائی مرحلہ میں کولاڈ سے مدورے تک 28 اسٹیشنوں پر 2 ایم بی پی ایس کی رفتار سے غیر محدود مفت وائی فائی کی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ بڑے اسٹیشنوں پر تقریبا 300 صارفین اور چھوٹے اسٹیشنوں پر 100 صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔

اس سہولت سے انڈین ریلوے سے سفر کرنے والے مسافرین اور سیاحوں کو ضروری اطلاعات حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے اپنے وقت صحیح استعمال کرسکیں گے۔ کارپوریشن کی یہ پہل اسمارٹر انڈیا بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ کونکن ریلوے ہمیشہ اپنے مسافرین کو آرام دہ سفر کے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں یقین رکھتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More