17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

3000 ہندوستانیوں کو آج یوکرین کے پڑوسی ممالک سے خصوصی پروازوں کے ذریعہ واپس لایا گیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے لیے ‘آپریشن گنگا’ کے تحت، تقریباً 3000 ہندوستانیوں کو آج یوکرین کے پڑوسی ممالک سے 15 خصوصی پروازوں کے ذریعہ ایئر لفٹ کیا گیا ہے۔ ان میں 12 خصوصی سویلین اور 3 آئی اے ایف پروازیں شامل تھیں۔ اس کے ساتھ 22 فروری 2022 کو خصوصی پروازیں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 13 ہزار 7 سو سے زیادہ ہندوستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔ 55 خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعہ واپس لائے جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد 11728 ہو گئی ہے۔ اب تک ہندوستانی فضائیہ نے 2056 مسافروں کو واپس لانے کے لیے 10 پروازیں کی ہیں جبکہ ‘آپریشن گنگا’ کےتحت  ان ممالک کو 26 ٹن امدادی سامان پہنچائے ہیں۔

ہندوستانی فضائیہ  کے تین سی – 17 ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ طیارے، جنہوں نے کل ہنڈن ایئر بیس سے اڑان بھری تھی، آج صبح واپس ہنڈن پہنچے ۔ ان پروازوں نے رومانیہ، سلوواکیہ اور پولینڈ سے 629 ہندوستانی شہریوں کوبحفاظت نکالا۔ ان پروازوں نے ہندوستان سے 16.5 ٹن امدادی سامان بھی ان ممالک تک پہنچایا۔ ایک کو چھوڑ کر تمام شہری  پروازیں آج صبح کے وقت پہنچی  تھیں، جبکہ کوسائس سے نئی دہلی کی پرواز شام کو دیر سے آنے کی امید ہے۔ آج کی شہری پروازوں میں بڈاپسٹ سے 5، سوسیوا سے 4، کوسیس سے 1 اور ریززو سے 2 شامل ہیں۔

توقع ہے کہ 11 خصوصی پروازیں بڈاپسٹ، کوسیس، ریززو اور بخارسٹ سے کل روانہ ہوں گی، جس سے 2200 سے زیادہ ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More