نئیدہلی، 15 مارچ،اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سال 16۔2015 کے آخری تعلیم سال کے لئے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسکالر شپ ان 48 ہزار طالبات کےلئے منظور کی گئیں جو گیارہویں کلاس میں پڑھ رہی ہیں۔ اس اسکالر شپ کے تحت 57.60 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس میں سے 45.700 طالبات کو پہلے ہی اس اسکالر شپ کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے۔
1 comment