19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

5 جی انڈیا ، 2020 ء سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم کی تشکیل

India Joins Race in 5G Ecosystem, Constitutes High Level Forum on 5G India 2020
Urdu News

نئی دلّی ، بھارت وائر لیس ٹیکنا لوجی 5 جی کے سلسلے میں آئندہ سلسلے میں داخل ہونے کی دہلیز پر کھڑا ہے ۔ 5 جی کو نیٹ ورک پر مبنی معاشرے کے مضمرات کی توسیع کے لئے اساس کی حیثیت حاصل ہے ۔ رابطہ کاری کے توسط سے لائی جانے والی اعدادی تبدیلی تقریباً ہر صنعت میں رو نما ہو رہی ہے ۔ اب اس منظر نامے میں بڑے پیمانے پر ایسی اسمارٹ اشیاء شامل ہو گئی ہیں ، جو باہم مربوط ہونی ہیں ، لہٰذا ، جس انداز میں مستقبل کا نیٹ ورک بڑے پیمانے پر گونا گوں مطالبات کی تکمیل کرے گا اور ایک کاروباری منظر نامہ خاطر خواہ طور پر مختلف نوعیت کے انداز کا حامل آج سے ہی تشکیل پانا شروع ہو گا ۔

5 جی ٹیکنا لوجی سے ہونے والے اقتصادی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں ۔ او ای سی ڈی ( اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم ) کی ڈجیٹل اقتصادی پالیسی کی کمیٹی کے مطابق کہا جاتا ہے کہ 5 جی ٹیکنا لوجی شروع ہونے سے مندرجہ ذیل چیزوں میں مدد ملے گی ۔

a) جی ڈی پی میں اضافہ

b) روز گار کی تشکیل

c) معیشت کا ڈجیٹائزیشن

بھارت کے لئے 5 جی ٹیکنا لوجی صنعت کو عالمی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کاموقع فراہم کرے گی اور صارفین کو بڑے پیمانے کی معیشتوں سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد گار ہو گی ۔ پوری دنیا میں ملکوں نے اسی طرح کے فورم شروع کئے ہیں اور یہ وجہ ہے کہ بھارت نے 5 جی ٹیکنا لوجی میں شمولیت اختیار کی ہے اور ہمارے دروازے اُن کے ساتھ اشتراک کے لئے کھلے ہوئے ہیں ۔ حکومت نے مواصلات ، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی اور سائنس اور ٹیکنا لوجی کی وزارتوں / محکموں کے تین سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی 5 جی انڈیا 2020 ء فورم تشکیل دیا ہے ، جس میں امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اے پول راج ، امریکہ کے سینڈ اسٹون میں سائیکا مور نیٹ ورک کے چیئر مین جناب گورو راج دیش پانڈے ، آئی سی ٹی صنعت کے سی ای او کی قیادت میں بھارتی صنعت ، بھارت کا ٹیلی کام اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ، آئی آئی ٹی مدراس ، آئی آئی ٹی ممبئی ، آئی آئی ٹی دلّی ، آئی آئی ٹی حیدر آباد ، آئی آئی ایس سی بنگلورو، آئی ٹی انڈسٹری اور صنعتی انجمنوں کے فریق بھی شامل ہیں ۔

5 جی انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے اعلیٰ سطحی فورم کے مندرجہ ذیل کام ہوں گے :

a) ویژن مشن اور 5 جی انڈیا 2020 ء کے لئے اہداف

b) 5 جی انڈیا 2020 ء کے لئے تجزیہ ، نقشۂ راہ کی منظوری اور ایکشن پلان

فورم کے بنیادی مقاصد مندرجہ ذیل ہیں :

• بھارت میں 5 جی کی جلد تعیناتی

• اگلے پانچ سے سات برسوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں 10 فی صد اور بھارتی مارکیٹ میں 50 فی صد ہدف کے ساتھ مصنوعات کی تیاری اور مینو فیکچرنگ کا مسابقتی ماحول تیار کرنا ۔

یہ فورم مندرجہ ذیل شعبوں میں مخصوص کارروائیوں کے ذریعے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گا :

• تحقیق کا ماحولیاتی نظام – آئی پی آر کی ترقی کے لئے تحقیقی پروجیکٹوں ، پی پی پی پروجیکٹوں ، ٹسٹ بیڈ اور تجرباتی پروجیکٹوں کو شروع کرکے معیاری ترقی اور نظریات کا ثبوت فراہم کرنا ۔

• ریگو لیٹری فریم ورک – جس میں اسپیکٹرم کے اسائنمنٹ ، تیز تر ترقی اور اختراعی ٹیکنا لوجیوں کو اپنانے کے قابل بنانے کے لئے اسٹارٹ اَپ دوست ریگو لیٹری ماحول تیار کرنا ۔

• شمولیت والا کاروباری ماحول – جس میں اسٹارٹ اَپ کے لئے مفید سرمایہ کاری کی ترغیبات پر خصوصی توجہ دی جائے اور اختراعات کرنے والوں کے لئے پروجیکٹ شروع کرنے کی گنجائش پیدا کی جائے ۔

یہ فورم مختلف شعبوں میں کئی اسٹیئرنگ کمیٹیاں تشکیل دے گا ۔

• 5 جی سے متعلق تحقیق و تعمیر کا متحرک ماحولیاتی نظام ، جو صنعت سے تجاوز کرے گا ، حکومت اور تعلیمی ادارے اسے بھارت میں بنانے اور ( ڈیزائن ) کرنے کے اقدامات کے قابل بنانے کی خاطر مندرجہ ذیل اقدامات کرے گی ۔

• بھارت میں 5 جی ٹیکنا لوجیوں کا ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ ، مصنوعات اور اُن کا حل ۔

• 5 جی اسٹارٹ اَپ ، جو اِس ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

• مذکورہ بالا ڈیزائنوں کی مضبوطی کے لئے آئی پی آر کا جنریشن ۔

• بھارت میں قائم کمپنیوں کا 5 جی کے معیار میں کچھ لازمی آئی پی آر ہونا چاہیئے ۔

• 5 جی چِپ سیٹ بنانا ، اس کے لئے وسیع سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی ۔

• 5 جی میں برتری کے لئے مناسب ٹسٹ بیڈ اور ٹیکنا لوجی پلیٹ فارم ہونے چاہئیں تاکہ بھارت کو تکنیکی ماحول میں مدد مل سکے ۔

• اگلی نسل کے انتہائی جدید براڈ بینڈ کے بنیادی ڈھانچے کی تیز تر ترقی ، جس میں پورے شہری بھارت میں 100 فی صد 10 جی بی پی ایس اور پورے دیہی بھارت میں 1 جی بی پی ایس میسر ہو سکے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More