14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

51ویں ایفّی کا آغاز تھومس ونٹر برگ کی انادر راؤنڈ فلم کے بھارتی پریمئر سے ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے 51 ویں  بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز 16 جنوری 2021 کو تھامس ونٹر برگ کی فلم اناودر راؤنڈ کے بھارتی پریمئر سے ہوگا۔ اس فلم میں اہم رول کانس کے بہترین اداکار کے ایوارڈ یافتہ میڈز میکیلسن نے ادا کیا ہے، اس کے علاوہ ایفی میں  دیگر فلمیں بھی دکھائی جا رہی ہیں۔ یہ فلم آسکر کے لیے ڈینمارک کی باقاعدہ نامزد فلم بھی ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-01 at 5.18.18 PM.jpeg

 اس فیسٹیول میں مہرالنسا فلم کی بھی نمائش کی جائے گی۔ یہ فلم سندیپ کمار کی ہے اور اس میں فرخ جعفر نے ایک زبردست کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم ایک خاتون کے زندگی بھر کے خواب کی کہانی ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-01 at 5.18.42 PM.jpeg

اس فیسٹیول کا اختتام کیوشی کوروساوا کی فلم وائف آف اے اسپائی کے بھارتی پریمئر کے ساتھ 24 جنوری 2021 کو ہوگا، جو ایک تاریخی ڈرامہ ہے۔

WhatsApp Image 2021-01-01 at 5.13.08 PM.jpeg

51ویں ایفی کا انعقاد گوا میں 16 سے 24 جنوری 2021  کے درمیان کیا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ اس فیسٹیول کا انعقاد آن لائن اور بذات خود تجربے پر مبنی ہے۔

اس فیسٹیول کے لیے میڈیا رجسٹریشن حال ہی میں شروع ہوئی ہے جو 10 جنوری 2021 تک جاری رہے گی۔ درخواست دہندگان کو یکم جنوری 2021 تک 21 سال سے زیادہ عمر کا ہنا چاہیے اور بین ایفی جیسے بڑے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز  کی رپورٹنگ کا پیشہ ورانہ تجربہ کم سے کم تین سال ہونا چاہیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More