نئی دہلی،غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے زمروں کے معمر افراد کے لئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی اسکیم کے تحت راشٹریہ وایو شری یوجنا (آر وی وائی) کے تعلق سے روزمرہ کی زندگی میں کام آنے والی چیزوں کی مفت تقسیم کا ایک کیمپ آج شمالی دہلی کے جھل مل صنعتی علاقے میں ایس کے موہت ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ کا انعقاد سماجی انصاف او ر تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کے ادارے آرٹی فیشنل لمبس مینوفیکچرگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل ایم سی او) نے مشرقی دہلی کی ضلع انتظامیہ کے قریبی تعاون سے کیا تھا۔ اس کیمپ کی صدارت مشرقی دہلی کے پارلیمنٹ ممبر جناب مہیش گری نے کی۔
اس کیمپ میں مختصر زمروں کے تحت روزمرہ کے استعمال میں مدد دینے والی 2598 چیزیں جن کی مالیت اندازاً 50 لاکھ روپے تھی، مشرقی دہلی ضلع کے ایسے 910 معمر افراد کے مابین تقسیم کی گئیں جن کے پہلے سے نشاندہی کرلی گئی تھی۔
نشاندہ کردہ فیضیاب اٹھانے والوں کا اندراج فروری 2018 میں مشرقی دہلی ضلع کے مختلف مقامات پر اے ایل ایم سی او کی طرف سے جائزہ کیمپوں کے دوران کیا گیا تھا۔
آر وی وائی کے تحت جو سامان سینئر شہریوں میں تقسیم کیا گیا ہے ان کی تفصیلا ت اسطرح ہے۔
وہیل چیئرس | 14 |
بی ٹی ای سننے کی مشینیں | 862 |
سہارا لے کر چلنے والی چھڑی | 660 |
چشمے | 746 |
تین ٹانگوں والے اسٹول | 39 |
بیساکھیاں | 16 |
بتیسیاں | 243 |
آر وی وائی کے تحت پورے ملک میں اب تک اشیا کی تقسیم کے 58 کیمپ منعقد کئے جاچکے ہیں۔ جن میں 60601 افراد نے فیض حاصل کیا اور 2935.75 لاکھ روپے کے مالیت کی 138653 چیزیں تقسیم کی گئیں۔