17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

58ویں راشٹریہ وایو شری یوجنا کیمپ کے تحت معمر افراد کو ان کی روز مرہ کی زندگی میں کام آنے والی چیزیں تقسیم کی گئیں

Urdu News

نئی دہلی،غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے زمروں کے معمر  افراد کے لئے  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی اسکیم کے تحت  راشٹریہ  وایو شری یوجنا  (آر وی وائی) کے تعلق سے  روزمرہ کی زندگی میں کام آنے والی چیزوں کی مفت تقسیم کا ایک کیمپ آج شمالی دہلی کے   جھل مل صنعتی علاقے میں ایس کے موہت ہال میں منعقد کیا گیا۔  اس کیمپ کا انعقاد  سماجی انصاف  او ر تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت  سرکاری  شعبے کے ادارے  آرٹی فیشنل لمبس مینوفیکچرگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل ایم سی او) نے مشرقی دہلی کی  ضلع انتظامیہ کے قریبی تعاون سے کیا  تھا۔ اس کیمپ کی صدارت مشرقی دہلی کے پارلیمنٹ ممبر جناب  مہیش گری نے کی۔

اس کیمپ میں  مختصر زمروں کے تحت  روزمرہ کے استعمال میں مدد دینے والی   2598 چیزیں   جن کی مالیت  اندازاً 50 لاکھ روپے تھی،  مشرقی دہلی ضلع کے  ایسے  910 معمر افراد کے مابین تقسیم کی گئیں جن کے پہلے سے نشاندہی کرلی گئی تھی۔

 نشاندہ کردہ   فیضیاب اٹھانے والوں کا اندراج  فروری 2018 میں  مشرقی دہلی ضلع کے   مختلف مقامات پر    اے ایل ایم سی او کی طرف سے  جائزہ کیمپوں  کے دوران کیا گیا تھا۔

آر وی وائی کے تحت جو سامان   سینئر شہریوں میں تقسیم کیا گیا ہے ان کی تفصیلا ت اسطرح ہے۔

وہیل چیئرس 14
بی ٹی ای  سننے کی مشینیں 862
سہارا لے کر چلنے والی چھڑی 660
چشمے 746
تین ٹانگوں والے اسٹول 39
بیساکھیاں 16
بتیسیاں 243

آر وی وائی کے تحت پورے ملک میں اب تک     اشیا کی تقسیم کے 58 کیمپ منعقد کئے جاچکے ہیں۔   جن میں   60601 افراد نے فیض حاصل کیا اور 2935.75 لاکھ روپے کے مالیت  کی 138653 چیزیں تقسیم کی گئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More