16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

69ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کارپوریٹ امور کی وزارت ایک نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے ضابطوں کی تعداد کم کرنے کے لئے گورنمنٹ پروسیس ری انجینئرنگ (جی پی آر) اقدامات شروع کررہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند ‘‘ڈوئنگ بزنس’’ (کاروبار کرنے کے لئے) چوٹی کے 50 ملکوں میں ایک حیثیت حاصل کرنے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔چوٹی کے 50 ملکوں کی پوزیشن عالمی بینک کی طرف سے سالانہ درجہ بندی کے مطابق شائع کی جاتی ہے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت نے ملک میں کاروبار کرنے  کو آسان بنانے میں درجہ بندی میں بہتری کی سمت اہم تعاون دیا ہے، لیکن کاروبار شروع کرنے کے معاملے میں مزید بہتری کی کافی گنجائش ہے۔

حکومت ہند کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نفاذ کے اثر انداز ہونے کی صلاحیت پر مختلف شراکت داروں کی جانب سے فراہم کئے گئے فیڈ بیک کو عالمی بینک کے ذریعے کئے گئے سروے کے دوران ایک بڑی توانائی سمجھی گئی ہے۔ گزشتہ جائزہ سال کے دوران وزارت نے اہم اقدامات کئے تھے، جن میں ان کارپوریشن سے متعلق جلد خدمات فراہم کرنے کے لئے سینٹرل رجسٹریشن  کا قیام اور ایک واحد آن لائن پروسیس کے ذریعے پین اور ٹین کو اصل وقت میں جاری کرنا شامل ہے۔ یہ الیکٹرونکلی ان کارپوریٹنگ کمپنی کے لئے آسان پروفارما (ایس پی آئی سی ای) کو شروع کرکے حاصل کیا گیا ہے،جو ایم سی اے 21 پورٹل پرداخل کئے ایک واحد فارم کے ذریعے دو مختلف وزارتوں کی جانب سے پانچ خدمات فراہم کرتاہے۔

اس سال 69 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزارت کاروبار شروع کرنے کے لئے بہت سے ضابطے کم کرکے اور ان ضابطوں کو آسان  اور سادہ بناکر گورنمنٹ پروسیس ری انجینئرنگ( جی پی آر) اقدامات شروع کررہی ہے۔

  1. نام کے ریزرویشن کے لئے ریزرو یونک نیم ‘رن’ ویب سروس کا آغاز  جو 26 جنوری 2018 کو شروع کی جائے گی۔؎
  2. دس لاکھ روپے تک کے جائز پونجی کے ساتھ تمام کمپنیوں کی شمولیت کے لئے فیس کچھ نہیں ۔
  3. ڈائریکٹر کی حیثیت سے ایک فرد کی تقرری کے وقت پر ہی مشترکہ ایس پی آئی سی ای فارم کے ذریعے ڈی آئی این الاٹ کرکے اس کی الاٹ منٹ کے عمل کو دوبارہ ترتیب دینا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001KPQ5.jpg

اس بات کا امکان ہے کہ اس طرح کے مذکورہ اقدمات سے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے امکانات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ملک میں کاروبار شروع کرنے کی امیدیں بڑھیں گی اور شراکت داروں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More