وندے بھارت مشن کے تحت 7 مئی 2020 سے 5 روز میں ایئرانڈیا اور ایئرانڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلائی گئی 31 پروازوں میں 6037 بھارتی شہریوں کو بھارت واپس لایا گیا۔
حکومت ہند نے 7 مئی 2020 کو وندے بھارت مشن شروع کیا تھا، جو بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کا ایک سب سے بڑا قدم ہے۔ اس مشن کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت بھارتیوں کو ان کے وطن واپس لانے کے لیے وزارت خارجہ اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ تال میل کررہی ہے۔
ایئر انڈیا اپنی ذیلی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ کل 64 پروازیں چلا رہی ہے۔ ایئرانڈیا کے ذریعے 42 اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے 24 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ یہ پروازیں 12 ملکوں کے لیے ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، بنگلہ دیش، سنگاپور، سعودی عرب، کویت، فلپائنس، متحدہ عرب امارات اور ملیشیا شامل ہیں۔ ان 64 پروازوں کے ذریعے پہلے مرحلے میں 14 ہزار 800 بھارتی شہری وطن واپس آگئے ہیں۔
بھارتیوں کو وطن واپس لانے کے اس زبردست عمل کے دوران حفاظت اور صفائی ستھرائی کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا ہے، جو حکومت اور ڈی جی سی اے کے ذریعے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ایم او سی اے، اےاے آئی اور ایئرانڈیا نے وطن واپسی کے ان حساس طبی مشنوں کے تحت مسافروں، عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کے تحفظ کو ترجیح دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق تحفظ کے زبردست اور پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔