21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

71ویں آرمی ڈے پریڈ-2019

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی فوج آج اپنا  71 واں  آرمی ڈے   منارہی ہے۔ فوج کے سربراہ  جنرل بپن راوت نے  دہلی چھاؤنی کے کری اپا پریڈ گراؤنڈ میں  آرمی ڈے پریڈ کا معائنہ کیا اور  فوجیوں کی بہادری کے لئے  15  سینا میڈل  (  بشمول 5 بعد از مرگ )  اور مختلف یونٹوں کی  قابل تعریف کارکردگی کے لئے  17  سی او اے ایس  یونٹ  توصیف نامے  عطا کئے۔

بھارتی فوج ہر سال 15 جنوری کو  ’’آرمی ڈے‘‘ کے طور پر مناتی ہے۔ یہ اُس دن   کی یاد میں منایا جاتا ہے جب جنرل  (بعد میں فیلڈ مارشل)  کے ایم کری اپا نے  1949 میں  آخری برطانوی کمارنڈ ان چیف   جنرل سر ایف آر آر  بوشر  سے  فوج کی کمان سنبھالی تھی اور وہ  آزادی کے بعد بھارتی فوج کے  پہلے کمانڈر ان چیف بنے تھے۔

 آرمی ڈے پریڈ کی کمان  دہلی  ایریا کے  چیف آف اسٹاف  میجر جنرل راج پال پونیہ کے ہاتھ میں تھی۔ پریڈ کی سب سے پہلے آنے والی ٹکڑی   پرم ویر چکر  اور اشوک چکر  پانے والوں پر مشتمل تھی ۔ اس کے بعد ٹی-90 ٹینک بھیشم،   بکتر بند گاڑی کی   انفینٹری  بی ایم پی –II، ایم -777  ہلکی ہاوٹزر ،  کے -9 واجرا توپیں ، آکاش میزائل نظام ، موبائل  سٹیلائٹ ٹرمنل سروس کی  گاڑیاں ، سرفیس کلیئرنگ سسٹم  ، کھیل کود  کے بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والے  اور  گھوڑوں کی بٹالین سمیت  مارچ کرتی ہوئی 7 ٹکڑیوں نے  سلامی دی۔

بھارتی فوج کے ممتاز  آزمودہ کار  سپاہیوں کی ڈائریکٹوریٹ نے  آزمودہ کار فوجیوں کی جھانکی پیش کی جس میں  قوم کے تئیں ان کے  رول اور  تعاون  کو اجاگر کیا گیا۔ سگنل کور کی  ایک ٹیم نے  موٹر سائیکل پر ’’ڈیئر ڈیول‘‘ کا مظاہرہ کیا ۔ اس کے علاوہ بھی  پریڈ میں کئی دیگر  دلچسپی کے پروگرام پیش کئے گئے۔ پیرا بریگیڈ 50 (1)  کی ایک ٹیم نے  پیرا موٹرس کے کما لات کا مظاہرہ کیا۔

 آخر میں جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا جس میں جنگی تکنیک کو  پیش کیا گیا۔ جنگی کارروائیوں میں  مسلح ہیلی کاپٹروں کے ذریعے  اسٹرافنگ رن ، بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے جنگی  سرگرمیوں اور  فضائی  کارروائیوں سمیت  فوجیوں کی سرگرمیوں کو پیش کیا گیا۔

اس سے پہلے دن میں  آرمی ڈے کی یاد میں تینوں فوجوں کے سربراہوں نے  انڈیا گیٹ پر امر جوان جیوتی پر  گل دائے نذر کئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More