19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

76 ویں اسٹاف کورس کی گریجویشن کے موقع پر کنووکیشن کی تقریب کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی:  واں اسٹاف کورس کی گریجویشن کے موقع پر ایک کنووکیشن کی تقریب 16 اپریل 2021 کو ڈی ایس ایس سی ویلنگٹن میں منعقد کی گئی، جس میں 21 دوست غیر ملکوں کے 33 افسران سمیت تینوں افواج کے 478 افسروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ایم جے ایس کہلون، اے وی ایس ایم مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مختلف مسابقتی زمروں کے فاتحین کو میڈلز عطا کئے۔ بہترین اسٹوڈنٹ آفیسر کے لئے مانکشا میڈل آرمی کے میجر ابھیجیت سنگھ، بحریہ کے کمانڈر کپل کمار اور بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ایس این پوہارے، وی ایم کو دیا گیا۔ گھانا کے لیفٹیننٹ کرنل انتھونی برامفورڈ نے بہترین بین الاقوامی طالب علم کے لئے ساؤتھرن اسٹار میڈل جیتا۔ کمانڈینٹ نے اس موقع پر او ڈبلیو ایل میگزین کا تازہ ترین ایڈیشن بھی جاری کیا۔

اس موقع پر طلباء افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کے پاس جو صلاحیتیں ہیں اور  ڈی ایس ایس سی میں انہوں نے جو مہارت حاصل کی ہے اور جس جامع پیشہ ورانہ تربیت کو انہوں نے حاصل کیا ہے، اس کی مدد سے وہ موقع کے مطابق اٹھ کھڑے ہوں گے اور بیحد اعتماد اور لگن کے ساتھ مسلح افواج میں اعلی قیادت کا کردار ادا کریں گے۔ تیزی سے بدلتی جنگ کی نوعیت کا تقاضا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ زندگی کے ہر موڑ پر اپنے آپ کو آگے بڑھاتے رہیں، نہ صرف روایتی جنگ بلکہ گرے زون کی جنگ اور غیر متحرک جنگ کو بھی سمجھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کو ان کی ضرورت ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں خود کو بے لوث قومی خدمات کے لئے پوری طرح سے وقف کریں۔

کووڈ 19 وبائی بیماری کے باوجود پورے کورس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے چلانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ یہ تقریب شیکھون آڈیٹوریم میں کووڈ 19 پروٹوکول اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد کی گئی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More