21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

80 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہروں اور قصبوں میں سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیا

Over 80 lakh people took part in Swacchat Hi Sewa campaign in cities and towns
Urdu News

 نئی دہلی۔یکم اکتوبر:  رہائش اور شہری امور کے  وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ملک کی دارالحکومت میں گٹر کی صفائی کے دوران صفائی ملازمین کی موت پر گہرا دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وہ آج دلی کے انڈیا گیٹ میں سی پی ڈبلیو کی جانب سے منعقد ہونے والی سوچھتا ہی سیوا مہم کے موقع پر خطاب کر  رہے تھے۔ وزیر موصوف نے نالیوں  کی مشینوں کے ذریعے صفائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے منعقد اس تقریب میں سوچھتا پینٹنگ مقابلہ کے فاتحین کو ایوارڈ دینے کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب  پوری نے غیر محفوظ اور انسانوں کے ذریعے نالیوں کی صفائی کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کیا  تھا۔  انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے ذریعے دلی کے تین کارپوریشنوں کے لیے منظور کی گئی 300 کروڑ روپئے کی رقم کا ایک بڑا حصہ مشینوں کے ذریعے سیور صفائی کے کام میں خرچ کیا جائے گا۔ جناب پوری نے کہا کہ قومی راجدھانی دلی دنیا کے بڑے شہروں میں ہے۔ اسے اس کی حیثیت سے کے مطابق صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب پوری نے دلی کے باشندوں  اور ایجنسیوں جیسے ہوٹلوں وغیرہ سے اپیل کی کہ وہ گندگی کو سیور میں جمع نہ کریں تاکہ اس میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نظریہ ترک کرنا  ہوگا کہ ہم گندگی پھیلائیں اور دوسرے اسے صاف کریں۔ جناب پوری نے کہا کہ راجدھانی میں کوڑے کو اس کی اصل جگہ سے ہی الگ الگ کیے جانے کی ضرورت جنگی سطح پر ہو۔

گزشتہ مہینے کی 15 تاریخ کو شروع ہوئے سوچھتا ہی سیوا  پکھواڑے  کے دوران ملک بھر میں سوچھتا کی ایک بڑی مہم چلائی گئی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ حاصل اطلاعات کی بنیاد پر ملک کے شہری علاقوں میں اس مہم میں 80  لاکھ  سے زائد لوگوں نے گرم جوشی  سے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ساڑھے تین لاکھ  سے زائد مہم کی شروعات کی گئی ہے۔

رہائش اور شہری امور کے سیکرٹری جناب  درگاشنكر مشرا نے سوچھ بھارت کے لیے صفائی کو روزمرہ کی زندگی کا  حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب ابھئے  سنہا نے کہا کہ  ان کی تنظیم کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لئے توانائی کی بنیاد پر نئی تعمیراتی ٹیکنالوجی پر زور دے رہا ہے تاکہ صاف اور محفوظ ماحول بنا رہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ سی پی ڈبلیو ڈی نے تقریباً 20 کروڑ روپے کی لاگت سے مہاندی کول فیلڈ میں ایک ہزار 200 ٹوائلٹ بنواے ہیں۔

مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے منعقد کئے گئے سوچھتا  کے موضوع پر سائٹ پر پینٹنگ مقابلہ میں 15 اسکولوں کے 200 سے بھی زیادہ طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور رنگوں کے ذریعے سوچھتا کے  موضوع پر اپنے خیالات اور نقطہ نظر کو اتارا۔ گیان بھارتی اسکول ساکیت نے10-8 اور14-11 عمر کے دونوں گروپوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان دونوں زمروں میں، ماسٹر سوبھم  سمنترے اور شریہ  سامنترے نے ایوارڈ جیتا۔ پنچ شیل پارک کے مانو  بھارتی اسکول، خان پور کے سونا پبلک اسکول، ميٹھاپور بیس کے ایس ڈی ایم سی پرتیبھا اسکول اور شالیمار باغ کے ہمدرد اسکول کے طلباء نے بھی انعام حاصل کئے۔

جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے سوچھتا پر اپنے خیالات کو رنگوں کے ذریعے اظہار کرنے والی معذور طلبا آکانکشا کو بھی انعام سے نوازا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More