نئی دہلی، ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق 18 اگست 2017 تک مجموعی طور پر 976.34 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں خریف فصلوں کی بوائی ہوئی ہے جب کہ گذشتہ برس اس وقت تک 984.57لاکھ ہیکٹئر رقبے میں خریف فصلوں کی بوائی ہوئی تھی۔
رپورٹوں کے مطابق دھان کی بوائی 341.58 لاکھ ہیکٹئر، دالوں کی بوائی 130.68 لاکھ ہیکٹئر ، موٹے اناجوں کی بوائی 171.75لاکھ ہیکٹئر ، گنے کی بوائی 49.78لاکھ ہیکٹئر اور کپاس کی بوائی 118.14لاکھ ہیکٹئر رقبے میں ہوئی ہے۔
اس سال اب تک جتنے رقبے میں بوائی ہوئی ہے اس کی اور گذشتہ سال اسی وقت تک ہوئی بوائی کی تفصیل حسب ذیل ہے:
لاکھ ہیکٹئر میں
فصل | 18-2017 میں ہوئی بوائی | 17-2016 میں ہوئی بوائی |
چاول | 341.58 | 340.14 |
دالیں | 130.68 | 135.42 |
موٹے اناج | 171.75 | 179.17 |
تلہن | 157.36 | 175.10 |
گنا | 49.78 | 45.64 |
جوٹ اور میسٹا | 7.05 | 7.56 |
کپاس | 118.14 | 101.54 |
کل | 976.34 | 984.57 |