نئی دہلی، ماحولیات کے تحفظ کو عوامی تحریک میں بدلنے کی کوشش کے طور پر ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی ، زمینی سائنس اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر نے آج نئی دہلی میں ایک ڈیجیٹل موبائل اپلیکیشن کا آغاز کیا۔ یہ ایپ ، جس کانام ‘ْڈاکٹر ہرش وردھن ’ رکھا گیا ہے، ان کی سماجی اور سرکاری سرگرمیوں اور ‘بہتر سبز اقدامات ’ (گرین گڈ ڈیڈس)کی تحریک میں ان کے شامل ہونے پر توجہ مرکوز کرتی ہے جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کم از کم ایک اچھا سبز عمل انجام دیں ۔ موبائل ایپ میں دیئے گئے 500 اچھے سبز اقدامات میں شجر کاری ، توانائی کی بچت ، پانی کا تحفظ ، سرکاری ٹرانسپورٹ کا استعمال اور کار-پول کو فروغ دینا شامل ہے۔ اچھے سبز اقدامات (گرین گڈ ڈیڈس)کو ایک عوامی تحریک میں بدلنے کے مقصد کو وسیع ڈیجیٹل مہم شروع کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے جو نوجوانوں اور بچوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل کنکٹیوٹی سےلوگوں کے سوچنے کا انداز اور ان کے کام کرنے کے انداز میں تبدیلی آتی ہے جس سے عوامی نمائندوں اور شہریوں کے درمیان تعلقات میں تبدیلی آتی ہے۔
دو طرفہ ڈیجیٹل مواصلاتی ٹول ‘کنکٹ ود می ’ اس اپلیکیشن کا ایک منفرد فیچر ہے۔ یہ براہ راست رابطے کے چھ مختلف طریقے فراہم کرتا ہے جن میں سوشل کارنر ، ویڈیو ؍ فوٹو بھیجنا ، جوائن مائی انیشیٹیو ، کاسٹ یور ووٹ ، سبمٹ این آئیڈیا اور چیٹ روم شامل ہیں۔
اس میں شہریوں کے لئے مختلف قسم کے امور پر اپنی رائے اور مشورے براہ راست فراہم کرنے کے مواقع کی گنجائش ہے۔
یہ موبائل اپلیکیشن اہم قومی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی براہ راست نشریہ پیش کیا جائے گا۔
اس ایپ کو تقریباً 60 دن تک جاری بیٹا آزمائش کے بعد قطعی شکل دی گئی۔ تقریباً 600 لوگوں نے موبائل اپلیکیشن کے بارے میں اپنی رائے اور مشورے بھیجے ہیں ۔