12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ نے مرکزی حکومت کے تمام ملازمین کے لئے پی ایف ایم ایس کے لئے مرکزی جی پی فنڈ ماڈیول کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے کل یعنی یکم مارچ 2018 کو 42 ویں سول اکاؤنٹس ڈے کے موقع پر قومی راجدھانی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی  بننے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔اس موقع پر وزیر خزانہ جناب  ارون جٹیلی مرکزی حکومت کے تمام ملازمین کے لئے پی ایف ایم ایس کے سینٹرلائنزڈ جی پی فنڈ ماڈیول کا بھی افتتاح کریں گے۔سینٹرلائزڈ جی پی ایف ماڈیول سے مرکزی حکومت کے ملازمین کے منفرد ایمپلائ آئی ڈی کے ساتھ جی پی ایف کھاتہ کی میپنگ کے دیرینہ مانگ پوری ہو گی۔ اس کے بعد ملازمین کے چالو جی پی ایف بیلنس تک آن لائن وسائل کے ساتھ جی پی ایف ایڈوانس اور نکاسی کے لئے آن لائن درخواست دینا آسان ہوجائے گا۔ اس ماڈیول سے جی پی ایف کے کھاتہ اور بیلنس کی منتقلی میں آسانی پیدا ہوگی۔

تقریب کی افتتاحی اجلاس کےد وران وزیر خزانہ جناب جیٹلی، پنشن کے معاملات کی اینڈ ۔ ٹو۔ اینڈ الیکٹرانک پروسیسنگ کا عمل مکمل کرنے کے لئے پی ایف ایم ایس کے، ای۔ پی پی او  ماڈیول کا بھی افتتاح کریں گے۔ ای۔ پی پی او میں محکمہ پنشن اور پنشنرز کی درخواست بھوشیہ(BHAVISHYA) اور پنشن کے معاملات کی بلا روکاٹ پروسیسنگ کے لئے پی ایف ایم ایس کے ساتھ سی پی اے او کی درخواست ‘‘پارس’’ کو مربوط کرنا شامل ہے۔ جس سے انسانوں کے ذریعہ درخواست کی پروسیسنگ میں ہونے والی تاخیر اور غلطیوں کا خاتمہ ہوگا۔

42 ویں سول اکاؤنٹس ڈے کے موقع پر نئی دہلی کے ڈی آر ڈی او بھون کمپلیکس کے ڈی ایس کوٹھاریہ آڈیٹوریم میں یکم مارچ 2018 کو ایک تقریب کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی ، صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک منعقد ہونے والے افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے وزیرمملکت جناب پون رادھا کشنن اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت کے سیکریٹری(اخراجات) جناب ای این جھا اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس(سی جی اے) جناب انتھونی لائنز والا اور دیگر اہم شخصیات افتتاحی اجلاس میں موجود ہوں گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے یکم مارچ 2016 کو منعقدہ 40 ویں سول اکاؤنٹس ڈےکے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں صدرجمہوریہ ہند مہمان خصوصی تھے۔وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے 14 ستمبر 2014 کو اس دفتر کی نئی عمارت‘‘ مہا لیکھا نینترک بھون’’ کا افتتاح کیا تھا۔

قبل ازیں وزیر خزانہ نے مرکزی شعبے کی نگرانی اسکیموں(اکتوبر 2015)، غیرٹیکس وصولی پورٹل(این ٹی آر پی)( فروری 2016) اور مرکزی پنشن اکاؤنٹنگ دفتر(سی پی اے او) کی ویب ریسپانسیو پنشنرز سروس(ستمبر 2016) کا افتتاح کیا تھا۔

مرکزی حکومت نے 1976 میں پبلک فائنانشیل مینجمنٹ کے شعبے میں اہم اصلاحات کا عمل شروع کیا تھا۔مرکزی حکومت کے کھاتوںکی تیاری کی ذمہ داری سے کمپٹرولر اورآڈیٹر جنرل کو راحت پہنچا کر اور اکاؤنٹس کے کام کاج کو علیحدہ کیا تھا۔اکاؤنٹینگ کے کام کاج کو براہ راست ایگزیکٹیو کے کنٹرول میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں انڈین سول اکاؤنٹ سروس(آئی سی اے ایس) کا قیام عمل میں آیا تھا۔

42 ویں سول اکاؤنٹس ڈے کی دوسری اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

          • پی ایف ایم ایس کے سینٹرل لائزڈ جی پی ایف اورای۔ پی پی او  ماڈیول کا افتتاح

سرکاری مالی انتظامات میں اصطلاحات ایک  جاری عمل ہے۔معیشت اور سرکاری کام کاج میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں آتی رہتی ہے جو اکثر و بیشتر بروقت بنیاد پر فیصلہ سازوں کو سرکاری خزانے سے متعلق کھاتے کے اعداد وشمار دستیاب کرانے کے متقاضی ہوتے ہیں۔ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہی معلومات کی فراہمی کے مطالبہ کو پورا کیاجاسکتا ہے۔اس ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ  ا س کے قیام کے بعد سے ہی ادائیگی، کھاتہ اور مالی رپورٹنگ میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے استعمال میں یہ محکمہ سرفہرست رہا ہے۔

          • پندرہویں مالی کمیشن(ایف ایف سی) کے چیئرمین جناب این کے سنگھ کا کلیدی خطبہ

ایف ایف سی کے چیئرمین جناب این کے سنگھ ‘‘ منیجنگ پبلک فائنانس فار ریسرجنٹ انڈیا’’ کے عنوان سے دوپہر بارہ بجے سے بارہ بج کر پچاس منٹ تک منعقد ہونے والے مکمل اجلاس میں اپنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔یہ کلیدی خطبہ مرکز اور ریاستوں کی مالی ضابطہ بندی  کی کوششوں کے پس منظر میں کافی اہمیت کاحامی ہوگا۔کیونکہ اس سے مالی استحکام حاصل ہوگا۔

          • اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین جناب رجنیش کمار کا خطاب

کانفرنس کے لنچ کے بعد کا اجلاس(دوپہر دوبجے سے دو بج کر پچاس منٹ تک) میں‘‘ حکومت ہند کی اہل وصولی اور ادائیگی کے لئے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا’’ کے عنوان پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین جناب رجنیش کمار کی تقریر ہوگی۔چونکہ وہ  سرکاری کاروبار کے ایک اہم بینک کے سربراہ ہیں۔ اس لئے زیر تبصرہ موضوع پر ایس بی آئی کے چیئرمین کے خیالات ، بینکنگ نظام میں بلا کسی روکاوٹ کے ارتباط کے ساتھ سرکاری مالی انتظامی نظام(پی ایف ایم ایس) کے نفاذ کے پس منظر میں کافی اہمیت کاحامل ہوگا۔

  • اختتامی اجلاس

یہ اجلاس اوپن ہاؤس اجلاس ہوگا ۔جس میں سروس آفیسرس کھاتوں، آئی پی اور اندرونی احتساب سے  متعلق موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More