نئیدہلی۔؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی دعوت پر سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام اور ان کی اہلیہ نے 02 مارچ سے 04 مارچ ، 2018 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔ ویتنام کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ جناب فام بینہ مینہ، بہت سی وزارتوں اور ریاستوں کے لیڈران اور ایک بڑا تجارتی وفد شامل تھا۔
دورۂ ہندوستان کے دوران ویتنام کے صدر ٹران دائی کوانگ کا صدر جمہوریہ ہند نے خیر مقدم کیا اور راشٹرپتی بھون میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ویتنام کے صدر نے راج گھاٹ میں مہاتما گاندھی میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور گفت و شنید کی اور صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے ضیافت میں شرکت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کی گئی۔ ویتنام کے صدر ٹران دائی کوانگ نے لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن اور وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج کا خیرمقدم کیا اور دیگر کئی وزراء سے ملاقات کی۔ انہوں نے ویتنام – ہند بزنس فورم سے بھی خطاب کیا اور ہندوستانی صنعت و تجارت کے متعدد سرکردہ لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس سے پہلے انہوں نے گیا کا دورہ کیا۔
ویتنام اور ہندوستان کے مابین دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی یہ بات چیت وزیراعظم نریندر مودی کے سال 2016 میں دورۂ ویتنام کی کامیابی کے بعد دونوں ممالک کے گہرے ہوتے تعلقات اور کثیر جہتی روابط کی عکاس ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان اور ویتنام کے درمیان جامع حکمتی شراکت کی بھی ترجمان ہے۔ بات چیت کے بعد ٹران دائی کوانگ اور وزیراعظم نریندر مودی نے نیوکلیائی توانائی ، تجارت اور ماہی گیری وغیرہ سے متعلق سمجھوتے کے تبادلے کے گواہ بنے ۔
ویتنام کے ساتھ ٹران دائی کوانگ نے معاشی اور سماجی ترقی ، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق حصولیابی اور عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کی ستائش کی۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے رول کو حمایت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ویتنام کو مبارکباد پیش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ویتنام جلد ہی صنعتی ملک بننے کا مقصد حاصل کر لے گا اور خطے اور دنیا میں اس کا اہم رول اور درجہ ہوگا۔