25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای سی ایچ ایس سہولتوں کے لئے اسپتالوں کی پینل سازی

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی امور کے  وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں جناب راجیو چندر شیکھر کو  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  نجی اسپتالوں کی  ای سی ایچ ایس  پینل میں  شمولیت کا  انحصار ان اسپتالوں کے ذریعے  سی جی ایچ ایس کی شرحوں کو  قبول کرنے  کی خو اہش اور  ای سی ایچ ایس  کے ذریعے وضع کئے گئے  طریقہ کار  اور  ضابطوں پر عمل درآمد  کرنے پر ہے۔  حکومت  ان نجی اسپتالوں کو  پینل میں شامل کررہی ہے  جو  پینل میں شامل ہونے کے لئے  درخواست دیتے ہوئے  اور  جو  ای سی ایچ ایس کے  ضابطوں کے مطابق  پینل میں شا مل ہونے  کے  اہل پائے جاتے ہیں۔ ماضی قریب میں 10 نومبر 2016 ،  2 جون 2017، 5 دسمبر 2017  اور 4 جنوری 2018  کو  بالترتیب  217،  189،  123 اور 85 نجی اسپتالوں کو  پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک  مجموعی طور پر  2609  اسپتالوں،   ای سی ایچ ایس  سے متعلق  پینل میں  شامل  کئے  گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More