نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج یہاں راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 2018-19 کی بجٹ تقریر میں حکومت نے 10 کروڑ سے زائد غریب اور کمزور خاندانوں (تقریباً 50 کروڑ مستفیدین) کو شامل کرنے کے لئے ایک فلیگ شپ اسکیم قومی صحت بیمہ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
اس کے تحت دوسرے اور تیسرے مرتبہ اسپتالوں میں بھرتی ہونے پر فی خاندان سالانہ پانچ لاکھ روپے کا بیمہ کوریج دیا جائے گا۔ اس اسکیم سے متعلق خدوخال کو حتمی شکل دیا جانا ابھی باقی ہے۔