نئی دہلی۔ انڈین پوسٹل سروس اور انڈین کارپوریٹ لاء سروس کے کارآموزوں( پروبیشنروں) کے علیحدہ علیحدہ گروپوں نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدرجمہوریہ ہند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ترقی میں دونوں سروسز کا کردار کافی اہم رہا ہے۔ ڈاک خانے آج دور دراز ا ن علاقوں میں بھی موجود ہیں، جہاں اب تک بینک کی شاخیں نہیں کھلی ہیں۔ ا نہوں نے کہا ڈاک خانوں اور ڈاک نیٹ ورک کے کردار پر آج کے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے دور میں بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت ہند نے ڈاک خانوں کو نئی بینکنگ اور رقم کی ادائیگی کی نئے نظام کے ساتھ جوڑنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ہندوستان میں ڈاک خانوں کو کچھ دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہی‘‘ ون اسٹاپ شاپس’’ بنایا جاسکتا ہے۔ اس سے ای ۔ کامرس کو فروغ دینے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
صدرجمہوریہ کووند نے کہا کہ کارپوریٹ اور بینکاری کا نظام کسی بھی جدید معیشت میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ سرکاری ملازمین، آئی سی ایل ایس آفیسروں کی جہاں کمپنیاں اور کاروباری ادارے قائم کرنے کے عمل کو سہل بنانے کی ذمہ داری ہے وہیں ان کی آئینی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انفرادی کمپنی قابل اعتبار ہو اور یہ کہ عوام کو اس میں پورا اعتماد ہو۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) تقریباً 2.3ٹریلین کی بقدر ہے۔ ہم نے 2025 تک اپنی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالر کی بقدر بنانے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی ایل ایس کے افسران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جہاں کاروبار میں آسانیاں پیدا ہو وہی انہیں کارپوریٹ شعبے میں قانونی اور اخلاقی قدروں کی ضرورت کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا۔