15.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے جھارکھنڈ کے دیوگڑھ ضلع میں پلاسٹک پارک کے قیام کی منظوری دے دی

Urdu News

نئی دہلی، کیمیاوی  اشیاء، کیمیاوی کھادوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب  اننت کمار نے    آج  یہاں اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے جھارکھنڈ کے دیوگڑھ کے  ضلع میں ایک پلاسٹک پارک کی منظوری دے دی ہے۔    اس   پروجیکٹ پر  120 کروڑ روپے لاگت آئے گی   اور یہ  150 ایکڑ  زمین پر  پھیلا ہوگا۔ اس میں پالیمر کی بہت سے مصنوعات تیار کی جائیں گی جن میں     بنے ہوئے   بورے  ، ڈھلا ہو ا  فرنیچر ، پانی کی ٹنکیاں ، بوتلیں  ، پائپ ،   مچھر دانیاں وغیرہ  شامل ہیں۔ امید ہے  کہ پلاسٹک صنعت کے لئے   ماحولیاتی نظام کے    قیام کے لئے    اس پارک کو  کافی سرمایہ حاصل ہوگا اور اس سے   مقامی لوگوں کو   بہت بڑی تعداد میں روزگار ملے گا۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب اننت کمار نے بتایا کہ امید ہے کہ    اس پروجیکٹ سے   تقریباً 6ہزار لوگوں کو راست روزگار ملے گا  اور  30 ہزا رسے زیادہ لوگوں کو بالواسطہ طور پر روزگار فراہم ہوگا۔ جناب اننت کمار نے    جھارکھنڈ کی  ریاستی حکومت سے   یہ درخواست بھی کی کہ وہ    پلاسٹک پارک کے نزدیک     پلاسٹک انجینئرنگ  اینڈ ٹکنالوجی   کا  مرکزی ادارہ  (سی آئی پی ای ٹی) قائم کرنے کے لئے   زمین  /عمارت کے بنیادی    ڈھانچہ کا انتظام کرے تاکہ  قیمتی انسانی    وسیلے کو   تربیت دے کر    انہیں   پلاسٹک انجینئروں  اور تکنیکی افراد میں تبدیل کیا جاسکے۔  انہوں نے کہا کہ یہ انسانی   وسیلہ   بے حد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پلاسٹک کی صنعت  بہت تیز رفتار ی کے ساتھ ترقی کررہی ہے اور ہندستان میں پالیمر کی صنعت  موجودہ 10 ملین میٹرک ٹن سے دوگنی ہوکر 2022 تک  20 ملین میٹرک ٹن ہوجائے گی۔

جناب اننت کمار نے   دیوگڑھ میں     3.5 کروڑ کی لاگت سے   پلاسٹک  ری سائیکلنگ یونٹ   کے قیام کا بھی    اعلان کیا تاکہ    وہاں پھینکے جانے والے پلاسٹک     کے   کچرے    کی لعنت سے نمٹا جاسکے۔    دیوگڑھ  سیاحوں کی دلچسپی کا  ایک اہم مقام ہے  جس کی وجہ سے  وہاں بھاری مقدار میں  پلاسٹک کا کچرا جمع ہوجاتا ہے۔   دیوگڑھ میں  ہر سال   پانچ کروڑ سے زیادہ  سیاح آتے ہیں اور اسی حساب سے وہاں پلاسٹک کا کچرا جمع ہوجاتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس  کچرے کو    سائنسی   اعتبار سے  دوبارہ استعمال کیا جائے   تاکہ   دیرپا ترقی کو یقینی بنایا جاسکے    ۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کو   دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کا یونٹ بے حد اہمیت کا حامل ہوگا۔

جناب اننت کمار نے کہا کہ     پلاسٹک پارک   ،  سی آئی پی ای ٹی اور پلاسٹک ری سائکلنگ یونٹ کے قیام سے   ایک ماحولیات نظام     وجود میں آئے گا   جس سے   دیوگڑھ میں    پلاسٹک کی صنعت کے قیام  کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس طرح دیوگڑھ مستقبل میں    پلاسٹک کا ایک مرکز بن جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More