نئی دہلی۔ ۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج ایک تقریب میں 3000 الفاظ پر مشتمل بھارتی اشاراتی زبان کی پہلی لغت کا اجراء کیا۔ یہ لغت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے اشاراتی زبان کی تحقیق اور تربیت کے بھارتی مرکز (آئی ایس ایل آراینڈ ٹی سی) نے تیار کی ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر اور جناب رام داس اٹھاؤلے اور جناب کرشن پال گورجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ آئی ایس ایل لغت تیار کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ گونگے اور بہروں کی برادریوں کے درمیان مواصلاتی روکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ جیسا کہ اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ بھارتی اشاراتی زبان کی مزید معلومات فراہم کی جائے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ سماعت سے معذور افراد کے ، اظہار رائے کی آزادی کے آئینی حقوق دیے جائیں اور انہیں سماج کے اصل دھارے میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس لغت میں نئے الفاظ بھی شامل کیے جائیں گے۔ آئی ایس ایل ڈکشنری میں بھارتی اشاراتی زبان کی مزید معلومات فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس لغت کو زیادہ سے زیادہ لوگ استعمال کریں گے اور بھارتی اشاراتی زبان سیکھنے کا فائدہ اٹھائیں گے۔
آئی ایس ایل آر اینڈ ٹی سی پچھلے ڈیڑھ سال سے بھارتی اشاراتی زبان کی لغت تیار کرنے کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے جو ایک خواب تھا۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں 50,71,007 سماعت سے معذور افراد اور 19,98,535 افراد بولنے سے معذور ہیں۔ آئی ایس ایل آر اینڈ ٹی سی نے نئی دہلی میں صورتحال کی گہرائی اور عام بات چیت میں سماعت سے معذور افراد کی بڑی تعداد کو درپیش ان معاملات کو سمجھا۔
لہٰذا آئی ایس ایل آر اینڈ ٹی سی نے بات چیت اور سماعت سے معذور افراد کیلئے ایک آئی ایس ایل لغت تیار کی، جس میں ان کے سیکھنے اور ان کے احساسات و خیالات کے اظہار کیلئے زیادہ سے زیادہ الفاظ پیش کیے گئے ہیں۔ آئی ایس ایل لغت مختلف زمروں کے الفاظ پر مشتمل ہے جیسے قانونی اصطلاحات ، طبی اصطلاحات ، تعلیمی اصطلاحات ، تکنیکی اصطلاحات اور روز مرہ میں استعمال کیے جانے والے الفاظ ۔ ویڈیو میں سرخیاں دستیاب کرائی گئی ہیں۔
لغت کیلئے انگریزی اور ہندی اصطلاحات سے، سماعت سے معذور بچوں کو انگریزی سیکھنے میں مدد ملے گی۔ آئی ایس ایل لغت پانچ زمروں کے الفاظ پر مشتمل ہے۔
- روز مرہ کی اصطلاحات: اس زمرے میں ان اصطلاحات کو شامل کیا گیا ہے جو روز مرہ کی بول چال میں استعمال ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں اشارے اور اس کے لئے مختص انگریزی اصطلاحات شامل کی گئی ہیں۔
- قانونی اصطلاحات : اس زمرے میں 237 قانونی اصطلاحات کے ویڈیو شامل کیے گئے ہیں جن سے ’’حلف نامہ ‘‘، ’’بری‘‘ جیسے پیچیدہ قانونی اصطلاحی الفاظ کی وضاحت کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ اصطلاحیں مختلف قانونی صورتحال میں استعمال کی جاتی ہیں۔
- تعلیمی اصطلاحات: سماعت سے معذور بچوں کو پیچیدہ تعلیمی تصورات کو سمجھنے میں مدد دینے کی غرض سے تیار کی گئی تعلیمی لغت ’’اعصابی نظام‘‘، ’’گھومنا‘‘ ، ’’کیلی پر گھومنا‘‘ وغیرہ جیسی اصطلاحات کیلئے وضاحتوں پر مشتمل ہے۔ یہ الفاظ طبیعات ، جغرافیے، حیاتیات اور حساب جیسے مختلف موضوعات سے لیے گئے ہیں۔ اس زمرے میں 229 ویڈیو اور 212 اصطلاحات شامل کی گئی ہیں۔
- طبی اصطلاحات: اس زمرے میں 200 طبی اصطلاحات کیلئے 200 اشاراتی ویڈیوز شامل کیے گئے ہیں جن سے سماعت سے معذور برادری کو اسپتالوں اور طبی صورتحال میں پیش آنے والے طبی الفاظ کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔
- تکنیکی اصطلاحات: اس زمرے میں آئی ایس ایل میں 206 اشاراتی اور وضاحتی ویڈیو شامل کیے گئے ہیں ، یہ ویڈیو 204 تکنیکی اصطلاحات پر مشتمل ہیں ۔ یہ اصطلاحات کمپیوٹر سے متعلق نصابات میں پیشہ ورانہ تربیت میں استعمال کی جاتی ہیں۔