17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے پروفیسر جے ایس راج پور کو یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ میں ہندوستانی نمائندہ کے طور پر نامز کیا

Urdu News

نئیدہلی؛  ہندوستانی حکومت نے این سی ای آر ٹی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر جے ایس راج پور کو یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ میں ہندوستان کے نمائندہ کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پروفیسر جے ایس راج پور ایک نامور ماہر تعلیم ہیں جنہیں مختلف شعبوں میں کام کرنے، جس میں یونیسکو بھی شامل ہے، کا وسیع تجربہ ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے 30 اکتوبر سے 4 نومبر 2017 کے دوران یونیسکو کے عام اجلاس میں حصہ لینے کے دوران یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ میں ہندوستان کی ممبرشپ کے لیے دیگر ممالک کے وزیروں سے ملاقات کر ان کا تعاون مانگا تھا۔

ایگزیکٹیو بورڈ میں 58 سیٹیں ہوتی ہیں اور وقت 4 سال کا ہوتا ہے۔ ایگزیکٹیو بورڈ یونیسکو کا ایک آئینی حصہ ہے جسے عام اجلاس کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ بورڈ تنظیم کے کام اور اس سے جڑے بجٹ کے اندازے کا جائزہ لیتا ہے۔ اصل طور پر ایگزیکٹیو بورڈ یونیسکو کی سبھی پالیسیوں اورپروگراموں کے  لیے جوابدہ اہم ترین ادارہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More