19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے پروجیکٹوں کے لئے انڈین ریلویز فائنانس کارپوریشن کو حکومت کی ضمانت

Urdu News

نئی دہلی، وزارت خزانہ نے لائف انشورنس کارپورین (ایل آئی سی) کے مجوزہ انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (آئی آر ایف سی) کے لئے رواں مالی سال کے دوران 5ہزار کروڑ روپئے کی سرکاری ضمانت دی ہے۔ مجوزہ رقم کے لئے ضمانت کی فیس وزارت خزانہ کے ذریعے معاف کردی گئی ہے۔

وزارت ریلوے نے اس سلسلے میں 21مارچ 2015 کو ایل آئی سی کے ساتھ ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کے مطابق سال 2015 سے 2019 کے درمیان شناخت شدہ ریلوے پروجیکٹوں کے لئے ایل آئی سی 150000 کروڑ روپئے کی مالی امداد مہیا کرائے گا۔ مذکورہ مفاہمت کی شرائط کے مطابق آئی آر ایف سی، 30 سال کی مدت کے لئے بانڈ جاری کرکے ایل آئی سی سے فنڈ حاصل کرے گا، باقیماندہ فنڈ پروجیکٹوں کے لئے وزارت ریلوے برداشت کرے گی۔ پھر بھی آئی آر ڈی اے کے رہنما خطوط کے مطابق رقم کی حدود کی وجہ سے ایل آئی سی مخصوص حد سے زیادہ آئی آر ایف سی میں فنڈ مہیا نہیں کراسکے گا۔ اس حد کے دباؤ پر قابو پانے کے لئے وزارت خزانہ نے سرکاری ضمانت کو منظوری دی ہے، تاکہ ایل آئی سی، آئی آر ڈی اے کے رہنما خطوط کے مطابق، کسی بھی حدود کے بغیر سرکاری ضمانت شدہ بانڈ فروخت کرسکے۔ وزارت ریلوے کے لئے 10 سال کی مخصوص مدت  کے لئے 30 بی پی ایس پر ایل آئی سی کو فنڈ مہیا کرارہی ہے۔ مذکورہ بالا فیصلے سے ریلوے کے جاری پروجیکٹوں کے لئے ریلوے کی وزارت سے فنڈ کے حصول میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More