17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قبائلی امور کے وزیر جوال اورم کل نئی دلی میں ای-ٹرائبس انڈیا کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، قبائلی امور کی وزارت کے تحت  ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا ( ٹی آر آئی ایف ای ڈی) قبائلی امور کی وزارت کی ویژن دستاویز کے مطابق ڈیجیٹل ہونے جا رہی ہے۔ ای-ٹرائبس انڈیا کا کَل قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جول اورام کے ذریعے  آغاز کیا جائے گا۔  قبائلی امور کےو زیر مملکت جناب جسونت سنگھ ، سمن بھائی بھبوراور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب سدرشن بھگت بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

ای ٹرائبس ، ٹیریفائڈ کی ویب سائٹس نیز www.tribesindia.com, www.trifed.in اور ریٹیل انوینٹری سافٹ ویئر اور ایم کامرس ایپ کے آغاز کے علاوہ اس موقع پر ایمیزون اور اسنیپ ڈیل، پیٹئم اور جی ای ایم اور ریٹیل ٹریڈ کیلئے ٹیریفائڈ ہینڈ بُک کے علاوہ ٹیریفائڈ کی سہ ماہی  میگزین ‘ ٹرائبس ہاٹ ’ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

ٹی آر آئی  ایف ای ڈی یعنی ٹیریفائڈ نے اپنی تمام پروڈکٹس (مصنوعات )کی فروخت کیلئے اپنا ہی ای کامرس (الیکٹرانک کامرس )ویب سائٹ tribesindia.comتیار کیاہے او ر اسے ایم-کامرس (موبائل کامرس ) پر بھی  منسلک ہے۔ ایک اینڈرائڈ ایپ گوگل اسٹور(ٹرائبس انڈیا) پر  بھی ڈالی گئی ہے، جو کسی بھی اینڈرائڈ والے اسمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور فروخت انڈرائڈ اسمارٹ فون کے ذریعے اس موبائل  سے کی جا سکتی ہے۔

ڈیجیٹل کئے جانے سے ٹرائبل کامرس کی توسیع میں مدد ملے گی اور بڑے علاقے میں ٹرائبل مصنوعات کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ قبائلی فنکاروں کو زیادہ فائدے حاصل ہو سکیں گے۔ قبائلی مصنوعات کی خوردہ تجارت  کو ہندوستان اور دنیا بھر میں وسعت ملے گی۔

ٹریفائڈ نے اسنیپ ڈیل،  امیزون جیسے ای-کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ کئی سمجھوتے کئے ہیں، جو اپنے گاہکوں کو قبائلیوں کی مختلف مصنوعات اور پیداوار کی ان کے پورٹل  www.snapdeal.comکے ذریعے پیشکش کرے گا، جس سے آن لائن فروخت کو آسانی حاصل ہو گی۔ قبائلی امور کی وزارت کی درخواست پر کامرس کی وزارت نے بھی ٹیریفائڈ آن  www.gem.gov.in کے ذریعے قبائلیوں کی مصنوعات کی فروخت کیلئے شِق (پروویژن ) تیار کی ہے۔ ہندوستان کے قبائلیوں کی مصنوعات فلپ کارٹ اورپے ٹیئم پر بھی دستیاب ہیں۔

ٹیریفائڈقبائلیوں کی مصنوعات کی آن لائن فروخت جیسی قبائلی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے بہت سے پہلوؤں پر بھی کام کر رہا ہے۔وہ موبائل اینڈرائڈ ایپلیکیشن، نمائشوں میں شرکت، ہنری کے فروغ کی تربیت اور دوسری باتوں کے علاوہ  ٹیریفائڈ کی سرگرمیوں سے متعلق سامان کے فروغ کی تیار ی کے ذریعے قبائلی مصنوعات کی مارکیٹنگ بہبت سے پہلوؤں پر کام کر رہا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت کے تحت کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹی یعنی ٹریفائڈ ملک کے اندر اور ملک کے باہر قبائلی مصنوعات، قبائلی فن اور قبائلی دستکاری کی مارکیٹنگ اور انہیں فروغ دے رہا ہے۔ ٹیریفائڈ 31 ریٹیل آؤٹ لیٹس ‘‘ ٹرائبس انڈیا ’’، 37مختلف ریاستی ایمپوریہ کے کنسائنمنٹ آؤٹ لیٹس اور 16 فرینچائزی آؤٹ لیٹس کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ قبائلی مصنوعات کو مارکیٹنگ تعاون فراہم کر کے ان کی مارکیٹنگ اور انہیں فروغ دے رہا ہے۔

اس نے نیشنل ٹرائبل کرافٹ ایکسپو یعنی ‘‘ آدی مہوتسو’’ جیسی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا ہے، جس میں اس نے قبائلی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے علاوہ قبائلی مصنوعات کو فروغ دیا ہے۔ اس    نے قبائلی فنکاروں کی شرکت کوبھی آسان بنایا ہے، جس سے کہ وہ فن کے چاہنے والوں سے براہ راست بات چیت کر سکیں اور اپنی مصنوعات کیلئے مارکٹ ضرورتوں کا اندازہ لگا سکیں۔ گزشتہ تین سال میں قبائلیوں کی مصنوعات کوفروخت کرنے کیلئے قبائلی دستکاروں کو ای-کامرس پلیٹ فار فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More