20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہم جن افراد کی خدمت کرتے ہیں ، اُن کے ساتھ ، جو ہمارا تعلق قائم ہوتا ہے ، وہ باقی رہتا ہے: نائب صدر جمہوریۂ ہند

Urdu News

نئی دلّی، نائب صدر جمہوریۂ ہند  اور راجیہ سبھا کے چیئرمین  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  ہم جن لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ، اُن کے ساتھ ہمارا ، جو تعلق قائم ہوتا ہے ،  وہ بر قرار رہتا ہے اور  گزرتے ہوئے سالوں کے ساتھ اور مستحکم ہو جاتاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جاری سلسلے کی مثال راجیہ سبھا کا ایوان ہے اور  یہاں تبدیلی اور   سلسلے کا جاری رہنا ایسا ہے ، جس پر ہمیں فخر ہے ۔ موصوف راجیہ سبھا کے سبکدوش ہو رہے اراکین سے آج پارلیمنٹ میں خطاب کر رہے تھے ۔

          راجیہ سبھا کو ہماری سیاست میں تبدیلی  اور جاری رہنے  والے سلسلے کی  مثال قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ  قانون ساز اداروں میں  خواتین کو وافر  نمائندگی دیں ۔  راجیہ سبھا  کی کارروائیوں میں خواتین  اراکین کی  شرکت   بہت اہم رہی ہے ۔  یہ بات تشویشناک ہے  کہ متعدد خواتین اراکین کے ذریعے  بامعنی تعاون دینے کے بعد بھی  وہ  اس ایوان کی مجموعی رکنیت  کا محض 11.7 فی صد ہیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے  گذشتہ چند دنوں کے دوران ، جس انداز سے  راجیہ سبھا چلتی رہی ہے ، اُس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اب کارروائیاں روکنا  سیاسی داؤں پیچ کا حصہ بن چکا ہے اور ایوان   اکثر احتجاجی سیاست کا  تھئیٹر بن جاتا ہے ۔

  نائب صدر جمہوریہ ہند نے سبکدوش ہونے والے اراکین سے کہا کہ وہ اِس موقع کو   عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کریں اور عوامی زندگی سے سبکدوش نہ ہوں ۔ ایک سیاست داں کے لئے عوامی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد سبکدوشی کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ۔

 اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند نے  اُن کی قابل قدر رہنمائی اور تعاون کے لئے پروفیسر کورئن کی ستائش کی  ۔ اُن کی پیشہ ورانہ صلاح نے مجھے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں نبھانے میں  کافی مدد دی ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہر رکن کے ذریعے ، جو تعاون دیا گیا ہے، اس نے  اس ایوان میں  با معنی مباحثے  کو تکمیل تک پہنچایا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More