نئی دلّی: شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت ( ڈونر ) کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر مملکت ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ گذشتہ تین برسوں 2015 ء ، 2016 ء اور 2017 ء کے دوران اسرو کے ذریعے داغے گئے راکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
2015 ء : 5 داغے گئے ( 4 پی ایس ایل وی اور 1 جی ایس ایل وی )
2016 ء : 7 داغے گئے ( 6 پی ایس ایل وی اور 1 جی ایس ایل وی )
2017 ء : 5 داغے گئے ( 3 پی ایس ایل وی ، 1 جی ایس ایل وی اور 1 جی ایس ایل وی ایم کے – III )
گذشتہ تین برسوں کے دوران یعنی جنوری ، 2015 ء سے دسمبر ، 2017 ء کے دوران 23 ممالک سے مجموعی 169 غیر ملکی سیارچے کامیابی کے ساتھ آن بورڈ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل ( پی ایس ایل وی ) کے ذریعے داغے گئے ہیں ۔ ان سیارچوں سے داغے جانے جانے حاصل ہونے والی آمدنی مجموعی طور پر غیر ملکی زر مبادلہ کی شکل میں 95 ملین یورو اور 4.5 ملین امریکی ڈالر ہے ۔
آنے والے برس یعنی 2018 ء ، 2019ء اور 2020 ء میں مجموعی مشنوں کی تعداد ( 26 لانچ وہیکل مشن اور 31 سیارچہ مشن ) ہے ۔ 2018 ء میں 4 مشن ( 1 لانچ وہیکل مشن اور 3 سیارچہ مشن ) پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
گذشتہ تین برسوں کے دوران محکمے کو مختص کردہ فنڈ کی تخصیص کا گو شوارہ درج ذیل ہے :
مالی سال |
تخصیص ( آر ای ) ( کروڑ روپئے میں ) |
2014-15 ء |
5826.00 |
2015-16 ء |
6959.44 |
2016-17 ء |
8045.28 |
گذشتہ تین برسوں کے دوران اسرو نے ، جس قدر نئے تحقیق اور ترقیات مشن مکمل کئے ہیں ، اُن کی تفصیلات کا گوشوارہ درج ذیل ہے :
15-2014 ء :
- مریخ مدار مشن
- جی ایس ایل وی – ایم کے III کا ایک تجرباتی مشن
- III. تین نیوی گیشن سیارچوں کا داغاجانا ، جن میں آئی آر این ایس ایس 1 بی ، 1 سی ، 1 ڈی شامل ہیں ۔
- جی ایس اے ٹی – 16 مواصلاتی سیارچے کا داغاجانا ۔
16-2015 ء :
- جی ایس اے ٹی – 6 مواصلاتی سیارچہ ۔
- اولین خلائی مشاہدہ کار ایسٹرو سیٹ کا داغا جانا ۔
- III. مواصلاتی سیارچہ جی سیٹ – 15 کا داغا جانا ۔
- آئی آر این ایس ایس – 1 ای اور 1 ایف یعنی دو نیوی گیشن سیارچوں کا داغاجانا ۔
17-2016 :
- اندرون ملک تیار کرایوجینک اسٹیج کے ساتھ بھارت کے جی ایس ایل وی – ایف 05 کا داغا جانا ۔
- ساز و سامان سے آراستہ بھارتی ارضیاتی مشاہدہ کار صلاحیت کا حامل سیارچہ یعنی ریسورس سیٹ – 2 اے ، اسکیٹ سیٹ – 1 اور دو کارٹو سیٹ – 2 سیریز ۔
- III. دو ٹیکنا لوجی مظاہرے مشن کامیابی سے انجام دیئے گئے ، جن میں از سر نو استعمال کے لائق لانچ وہیکل ٹیکنا لوجی ڈیمانسٹریٹر ( آر ایل وی – ٹی ڈی ) اور اسکریم جیٹ انجن اور ایئر بریتھنگ پروپلزن سسٹم شامل ہیں ۔
- اندرونِ ملک تیار کردہ کرایوجینک اَپر اسٹیج ‘‘ سی 25 ’’ کا کامیاب تجربہ ، جو جی ایس ایل وی – ایم کےIIIکے لئے کیا گیا اور 640 سیکنڈ کی مکمل پرواز کی مدت مکمل کی ۔
- ایک ہی بار میں آن بورڈ پی ایس ایل وی – سی 37 کے تحت 104 سیارچوں کو کامیابی سے لانچ کیا گیا ۔