19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وجے گوئل نے راجیہ سبھا کے ممبران کے ساتھ ایم پی ایل اے ڈی اسکیم پر تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی، پہلی مرتبہ  راجیہ سبھا  کے ممبروں کے ساتھ  اعدادوشمار  اور  پروگرام کے نفاذ  کے وزیر   مملکت  کی پہل پر ایک اوپن ہاؤس  کا اہتمام کیا گیا   تاکہ ایم پی  لیڈ اسکیم  کے خوش  اسلوبی سے نفاذ میں حامل مشکلات  کو سمجھاجاسکے  اور اس کی  بہتری  کے لئے ان کی مخصوص  تجاویز  حاصل کی جاسکیں۔  بحث شروع  کرتے ہوئے  وزیرموصوف نے انہیں  بتایا کہ  گزشتہ   چار سال  میں کاموں کی  3.17  لاکھ تعداد  کو مکمل  کیا گیا۔  ایم پی لیڈ پورٹل کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے  جس سے  زیادہ معلومات  فراہم کی جاسکتی ہے اور ایک شفاف  اور دوستانہ معلوماتی نظام کام  کرسکتا ہے۔

 وزیر مملکت  نے اسکیم  گائیڈ لائن پر ایک پاکٹ کتاب کا افتتاح کیا  اور اسکیم  پر ایک  ای –بک  بھی لانچ  کی۔ ای بک ان اچھے  معیاری   اثاثوں کو اجاگر کرتا ہے   جو اسکیم کے تحت تیار  کی گئی ہیں  ساتھ ہی ساتھ  اسکیم  کی شقوں کی بنیادی  خصوصیت  کے بارے میں  مطلع  کرتا ہے ۔

میٹنگ  میں بہت سے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی  ۔ تمام  ارکان پارلیمنٹ کو ایک موقع فراہم کیا گیا  وہ اپنی تجاویز  پیش کریں جس سے اسکیم  کے نتیجے کو بہتر  کیاجاسکے۔  تمام ایم پی  نے اس کوشش کو سراہا  اور اس پہل  کے لئے  وزیر مملکت  کی خاص طور پر تعریف کی۔ انہوں نے  امید ظاہر کی اس طرح کا فورم  مستقبل  میں بھی   ان کے لئے دستیاب  کرایا جائے گا۔

 وزیر  مملکت  نے ممبروں کو بتایا کہ وزارت  ای-بُکس  کے ذریعہ  ایم پی  لیڈس  کے تحت  کئے گئے اچھے کاموں کو مستقبل میں اجاگر کرے گی ۔

 اس موقع پر   سکریٹری  کے وی ایپن،  ایڈیشنل  سکریٹری  ڈاکٹر امیتا پرساد  اور دیگر  افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More