نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے پردھا ن منتری ماتر ووندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت گیارہ لاکھ سے زائد مستفیدین کو 271.66 کروڑ روپے کی کل رقم کی ادائیگی کی ہے۔ یہ ادائیگی ملک بھر میں 1147386 مستفیدین کو کی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اس اسکیم کے نفاذ کی برابر نگرانی کررہی ہے اور متعدد اقدامات کررہی ہے تاکہ اس اسکیم کے فائدہ زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچ سکے۔
پردھان منتری ماتر ووندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت مندرج متفیدین کی تعداد بڑھ کر 2204182 ہوگئی ہے۔ اب تک پی ایم ایم وی وائی کے تحت کل 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2048.59 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ جس میں سے 2048.40 کروڑ روپے ا ب تک جاری کئے جاچکے ہیں۔ حکومت ہند نے یکم جنوری 2017 کی تاریخ سے ملک کے تمام اضلاع میں پی ایم ایم وی وائی کے نفاذ کو ملک گیر پیمانے پر منظوری دی ہے۔ اس کے تحت اہل مستفید کو پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ بقیہ نقد رقم جننی سرکشا یوجنا (جے ایس وائی) کے تحت میٹرنیٹی فائدے کے تحت منظور شدہ شرائط کے مطابق دی جائے گی تاکہ اوسطاً ایک خاتون کو چھ ہزار روپے مل سکے۔