نئیدہلی ۔وزیراعظم نریندر مودی نے آر این ایس ایس II کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے جانے پر انڈین اسپیس ریسرچ آر گنائزیشن (آئی ایس آر او ) کےسائنسدانوں کو مبارکباددی ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ نیوی گیشن سیٹلائٹ آئی آر این ایس ایس II کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے جانے کے لئے سائنسدانوں کو مبارکباد ! یہ کامیابی ہمارے خلائی پروگرام کے فوائد عام آدمی کو دستیاب کرائے گی۔ ہمیں اسرو کی ٹیم پر فخر ہے ۔