نئی دہلی، مکان اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب ہردیپ پوری نے آج یہاں سی پی ڈبلیو ڈی کیلئے پی ایف ایم ایس پورٹل پر اسمارٹ امپریسٹ کارڈس اور ای میژرمنٹ بُک (ای-ایم بی) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایم /او ، ایچ یو اے کے سکریٹری درگا شنکر مشرا خزانہ کی وزارت اور بینکوں کے افسرا ن بھی موجود تھے۔ سی پی ڈبلیو ڈی میں پی ایف ایم ایس پورٹل پر ای –ایم بی ماڈیول کے آغاز کے ساتھ یہ شہری وزارتوں میں پہلے مربوط ویب پر مبنی ماڈیول ہوگا، جس کے ذریعے مالی پیش رفت، فنڈ کے استعمال کے ساتھ ساتھ سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے کئے گئے تمام پروجیکٹوں/ کام میں ای-ایم بی کے کاموں کے مختلف آئٹمس کے پروگرام کے مطابق حاصل کی گئی فزیکل پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی۔
تمام پروسیس کے شروع سے آخر تک ڈیجی ٹائزیشن کے ساتھ اسمارٹ امپریسٹ کارڈ کا آغاز شہری وزارت میں پہلی بار شروع کیاگیا ہے۔ اس کے آغاز سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو زیادہ سے زیادہ کیا جائے گا۔ اس سے ایم او ایچ یومیں ادائیگیوں کی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن حاصل کی جا سکے گی اور اس طرح ڈیجیٹل انڈیا مشن کے مقصد کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔ اسمارٹ امپریسٹ کارڈس ملک بھر میں پھیلے وزارت کے 400 سے زیادہ دفاتر میں شروع کئے جانے کی تجویز ہے۔ 3 ایکریڈیٹڈ بینک، اصل وزارت کیلے ایکسس بینک، سی پی ڈبلیو ڈی کیلئے ایس بی آئی اور پرنٹنگ کیلئے آئی ڈی بی آئی بینک اور کُل ہند بنیاد پر اسے شروع کرنے کیلئے ایم او ایچ یو اے کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں۔
حکومت کے بڑے تعمیری ادارےسنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ سی پی ڈبلیو ڈی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اپنایا ہے۔ یہ پبلک فائنانشیئل مینجمنٹ سسٹم کے خصوصی مربوط ویب پر مبنی نظام شروع کر کے ملک بھر کے سی پی ڈبلیو ڈی کے سبھی 400 فیلڈ دفاتر کی نیٹ ورکنگ کے ذریعے کیا گیاہے۔ اس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور اکاؤنٹنگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس طرح سی پی ڈبلیو ڈی فیلڈ سطح پر 100 فیصد ڈیجیٹل بننے کیلئے کسی سول وزارت کی پہلی تنظیم بن گیا ہے۔
سی پی ڈبلیو ڈی نے دوردراز کے، پہاڑی اور شمال مشرقی حصوں سمیت ملک بھر میں واقع اپنے 400 فیلڈ دفاتر کے ذریعے ہر سال 15ہزار سے 2ہزار کروڑ کی سالانہ ادائگیوں کو شامل کر کے ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پروجیکٹس اور کاموں کو انجام دیا ہے۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت سی پی ڈبلیو ڈی کیلئے پی ایف ایم ایس کاایک خصوصی سی ڈی ڈی او ماڈیول وضع کیا ہے ، جو وزارت خزانہ کے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی پی ایف ایم ایس ٹیم نے تیار کیا ہے۔ پی ایف ایم ایس کا سی ڈی ڈی او ماڈیول ایک ایڈوانس آن لائن ویب پر مبنی شروع سے آخرتک ای-ادائیگیوں (ڈیجیٹل) مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ساتھ ای-اکاؤنٹنگ کا مربوط نظام اور حل ہے۔
سی پی ڈبلیو ڈی ملک میں پھیلے اپنے تمام 400 فیلڈ دفاتر کے کوریج کے ساتھ ویب پر مبنی پی ایم ایف ایس پورٹل جولائی 2017 میں ادائیگیوں کے 100 فیصد ڈیجی ٹائیزیشن کے حصول کیلئے شہری وزارتوں میں پہلی فیلڈ تنظیم بن گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں جولائی 2017 میں سی پی ڈبلیو ڈی میں ادائیگیوں کا ڈیجی ٹائزیشن کیا گیا۔ کیش لیس /ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے ایم او ایچ یو اے میں تقریباً 97 فیصد ادائیگیاں کی گئیں۔ البتہ چیک کے ذریعے تقریباً 2 سے 3فیصد ادائیگیاں کی گئیں۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت میں نقدی کے بغیر لین دین کو فروغ دینے اور اور ادائیگیوں کے 100 فیصد ڈیجی ٹائزیشن کے حصول کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیک کی ادائیگیوں کے معاملے کو روک دیا جائے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی زمرے چیکس کے معاملے میں اسمارٹ امپریسٹ کارڈ شروع کئے جائیں، جو اس سے پہلے امپریسٹ ادائیگیوں کیلئے استعمال ہوتے تھے۔