نئی دہلی۔ کسی بھی کمپنی کے تعلق سے شمولیت کی درخواست (سی او آئی) مستقل اکاؤنٹ نمبر (پی اے این) اور ٹیکس کٹوتی کے اور کلیکشن اکاؤنٹ نمبر (ٹی اے این) کو وزارت برائے کارپوریٹ امور میں جمع کی جانے والی عام درخواست کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان معاملات میں ایم سی اے کی طرف سے جاری کردہ شمولیت کے سرٹیفکیٹ (سی او آئی) میں پین اور ٹین کا ذکر کرنا ضروری ہے۔
فنانس ایکٹ 2018 میں انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی شق 139 اے میں ترمیم کی گئی ہے اور لمیٹیڈ کارڈ کی شکل میں پین جاری کرنے کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ لہذا یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ایم سی اے کے ذریعہ جاری کردہ سی او آئی میں متذکرہ پین اور ٹین مذکورہ کمپنی کے لیے پین اور ٹین کافی ہے۔