15.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے 63ویں ویک قومی ایوارڈ تقریب میں 100 سےزیادہ ملازمین اور افسروں کی عزت افزائی

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے اور کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 4زونل مقابلوں کے فاتحین اور 113 ملازمین اور افسروں کے علاوہ یونٹس کو ان کی بہترین اور غیر معمولی کارکردگی کیلئے اعزاز سے نوازا۔ کَل یعنی 16 اپریل کو بھوپال میں ریلوے کے 63ویں ہفتہ قومی ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں ریلوے اور کوئلہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اشونی لوہانی، ریلوے بورڈ کے سکریٹری جناب رنجنیش ساہی   اور ریلوے کے افسروں کے علاوہ دیگر  اہلکار موجود تھے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےجناب پیوش گوئل نے ریلوے برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنا کام پوری قوت، ایمانداری اور ایک ٹیم کے طور پر انجام دیتے رہیں۔ انہوں نے  اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ریلوے مدھیہ  پردیش میں بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مدھیہ پردیش کے عوام کیلئے دو نئے اقدامات کا  اعلان بھی کیا، جس میں ٹرین نمبر 22911 اور22912 اندور-ہاؤڑا، اندور –شپرا ایکسپریس کو پنٹری سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ اس کی فریکوئنسی میں اضافہ کیاجائے گا یعنی یہ ایک ہفتے میں تین دن کے بجائے روزانہ چلے گی۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ نے مدھیہ پردیش میں ریلوے کی طرف سے کی جانے والی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ریل بجٹ میں مدھیہ پردیش کیلئےے زیادہ سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے، جس سے ریلوے کے جاری کاموں کو وقت پر پورا کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

ریلوے کے وزیر مملکت   منجنا منوج سنہا نے ایک شمع روشن کر کے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ ریلوے کے وزیر مملکت نے کہاکہ ریلوے ترقی کے راستے پر گامزن ہے،جس میں ریلوے کے تمام ملازمین کی خدمات پر توجہ دی  گئی ہے، جو ریلوے کو مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے ضروری ہے۔

ریلوے کے وزیر نے ریلوے بورڈ کی انتظامیہ کمیٹی اور ویسٹرن سینٹر ریلوے کی اس تقریب کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کیلئے تعریف کی اور ہر ایک کیلئے 11 لاکھ روپے کے  انعام کا اعلان کیا۔

جناب پیوش گوئل نے انڈین ریلوے  اسٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او  سنجیو لوہیا  کے ساتھ حبیب گنج اسٹیشن میں جاری  نوترقیاتی کام کا معائنہ کیا، جو ہندوستانی ریلوے میں عالمی نوعیت کا پہلا اسٹیشن ہے۔ انہوں نے کام کی تفصیلی منصوبہ بندی اور پیش رفت کا  بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے حبیب گنج اسٹیشن میں سب وے سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ ریلوے اور کوئلے کے وزیر نے ہدایت دی تھی کہ  دسمبر 2018 کے نشانوں کو پورا کیا جانا چاہئے یعنی حبیب  گنج اسٹیشن کی از سرنو ترقی کے کام کو پورا کیا جانا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More