نئی دہلی؍ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے ممتاز شخصیتوں کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے سالانہ ایوارڈز پیش کئے، جنہوں نے سماجی اور اقتصادی طورپر بااختیار بنانے، آرٹ اور کلچر ، کھیل کود، صحت اور تعلیم ، غربت کے خاتمے کے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر منعقد ایک تقریب میں جناب گہلوت نے ایوارڈز جیتنے والوں کی ان کی مثالی خدمات اور کام کے لئے مبارکباد دی اور معاشرے کے اقتصادی طورپر کمزور طبقے میں انسانی بنیاد پر کام کرنے کے لئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی کوششوں کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اپنے بہت سے اختراعی اور جرأت مندانہ فیصلوں کو لاگو کرکے اپنے مقاصد کا حصول جاری رکھے گا، جس نے غریب اور ضرورت مندوں کی معیار زندگی میں طویل مدتی اور ٹھوس تبدیلیاں کی ہیں۔فاؤنڈیشن اپنے سالانہ ایوارڈز تقریب میں ممتاز شخصیتوں کو تسلیم کرتارہا ہے۔