18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لیفٹیننٹ جنرل بپن پوری نے اے ایم سی کے سینئر کرنل کمانڈنٹ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی

Urdu News

نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل بپن پوری نےآج یہاں آرمی میڈیکل کورپس (اے ایم سی) کے سینئر کرنل کمانڈنٹ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے یکم نومبر2017ء کو ڈائریکٹرجنرل آرمڈ فورسیز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس) میں تقرری حاصل کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل بپن پورے نے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، پونے سے گریجویشن کیا اور 8 دسمبر 1979ء کو آرمی میڈیکل کورپس (اے ایم سی) میں شامل کئے گئے۔انہوں نے 1985 ء میں اے ایف ایم سی سے جنرل سرجری میں پوسٹ گریجویشن مکمل کی اور1993 میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، چنڈی گڑھ سے پیڈیاٹرک سرجری میں ایم سی ایچ کیا۔

 وہ ایک قومی سطح کے پیڈیاٹرک سرجن ہیں۔ وہ اے ایف ایم سی ، پونے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے اور سینئر ایڈوائزر ، پروفیسر اور ایچ او ڈی کے طورپر کمانڈ ہاسپٹل (سی سی) لکھنؤ اور آرمی ہاسپٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل)میں ممتاز طریقے پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے ہندوستان میں پیکٹس ایکس کیویٹم سے متعلق این یو ایس ایس پروسیڈیور میں کمال رکھتےہیں اور انہوں نے اس پروسیڈیور کی نمائش کے لئے متعدد ورکشا پس کا انعقاد کیا ہے۔میڈیکل ریسرچ سے خصوصی دلچسپی رکھنے والے پوری نے پیڈیاٹرک سرجری کے مختلف جہات سے وسیع طورپر جڑنے کے لئے پوری دلجمعی کے ساتھ کوششیں کی اور اپنے پیشہ وارانہ سفر میں کئی ریسرچ فیلوز کو گائیڈ کیا۔

اپنے 38 برسوں پر محیط شاندار کیریئر کے دوران بپن پوری نے متعدد اسٹاف اور کمانڈ سے متعلق ذمہ داریوں کو نبھایا، جن میں 155 بیس ہاسپٹل ، تیز کود میں بطور کمانڈنٹ ،او؍او  ڈی جی اے ایف ایم ایس میں ڈپٹی ڈی جی اے ایف ایم ایس(کوارڈنیشن)، کمانڈ ہاسپٹل(این سی )، اودھم پور میں ایم او ڈی کمانڈنٹ، ہیڈکوارٹر این سی میں میجر جنرل (میڈیکل)، ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس میں اسسٹنٹ چیف آف انٹگریٹیڈ اسٹاف او؍ او ڈی جی اے ایف ایم ایس میں ایم او ڈی ، سینئرکنسلٹنٹ(سرجری)، او؍ او ڈی جی اے ایف ایم ایس میں ایم او ڈی  ڈی جی(آرگنائزیشن اینڈ پرسونل)آئی ایچ کیو میں ڈی جی ایم ایس(بحریہ)، ایم او ڈی(بحریہ)، ڈی جی ایم ایس(آرمی) جیسے عہدے شامل ہیں۔

جنرل آفیسر کو 2010 ءمیں جی او سی-اِن-سی کمنڈیشن اور دو مرتبہ یعنی 2001 اور 2012 میں سی او اے ایس کمنڈیشن سے نوازا گیا ۔ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں 2017 ء میں صدر جمہوریہ ہند نے انہیں وششٹ سیوا میڈل سے نوازا۔جنرل آفیسر کو جون 2016ء سے  صدر جمہوریہ ہند کا اعزازی سرجن (پی ایچ ایس)مقرر کیا گیا۔طبی میڈیکل پروفیشن میں ممتاز خدمات کے لئے انہیں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈبل ہیلیکلز نیشنل ہیلتھ ایوارڈ2017ء سے نوازا ، جو صحت و کنبہ بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا نے مئی 2017ء میں پیش کیا۔رائل کالج آف سرجنز (ایڈن برگ) نے انہیں نومبر2017ء میں انہیں باقار ایوارڈ آف فیلو شپ سے نوازا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More