16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بودھ جینتی کے موقع پر وزارت ثقافت کی جانب سے بڑی تقریب کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی۔  اپریل       30 اپریل 2018 کو وزیر اعظم جناب ریندر مودی کی باوقار موجودگی میں گوتم بودھ کی 2562 ویں جینتی انتہائی خوبصورت پروگرام کے ذریعے منائی جائے گی۔ وزارت ثقافت، بین الاقوامی بودھسٹ تنظیم (آئی بی سی) کے تعاون سے ‘بودھ جینتی -2018’ منعقد کرے گی جس میں بودھ مت  کی روایت کے مختلف جہتوں کو دکھایا جائے گا۔  نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں 30 اپریل 2018 کو بدھسٹ اداروں کا ایک گروپ ہندوستان کے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں شرکت کرے گا۔ امور  ثقافت کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو  اور بین الاقوامی بودھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے سیکرٹری جنرل وین ڈاکٹر دھمّا پیا  کے ساتھ اس موقع پر موجود رہیں گے۔

وزیر اعظم اور دیگر معزز شخصیات اس موقع پر دہلی میں واقع قومی عجائب گھر سے خاص طور پر اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم لائے گئے مقدس یادگاروں کے تئیں خراج تحسین پیش  کریں گے۔  وزیر اعظم اس موقع پر سنگھا دان (چیر لباس اور بودھی درخت کی مقدس  پتّی ) کریں گے۔  اس پروگرام میں ایک نمائش ‘بودھم  شرنم گچھامی’ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں مورلز، تصاویر اور پرانی اشیاء کی نمائش کی جائے گی۔

بودھ فلسفہ قدیم ہندوستانی فلسفہ کا ایک لازمی حصہ رہا ہے کیونکہ بودھ اکثر اپنی شفقت کے لئے یاد کئے جاتے ہیں. ہندوستانی ہمالیہ میں بودھ کی روایت مشرق میں اروناچل پردیش سے مغرب میں لداخ تک پھیل گئی۔  اس کے علاوہ ہندوستان میں ایسی کمیونٹی بھی ہیں جس کا تعلق  بودھ کے شاكيہ خاندان اور شہنشاہ اشوک کے موریہ خاندان سے اپنا خروج مانتے ہیں۔  اس جدید دور میں بودھ کی انسانیت اور ہمدردی کی تعلیمات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 1999 میں اس مقدس دن کی اہمیت کو سرکاری طور پر قبول کیا تھا۔  بہت سے جنوبی ایشیا کے ممالک کے لئے، ‘بودھ مت’ ایک مشترکہ روایت ہے جو ایشیا میں ان ممالک اور بہت سے دوسرے ممالک  کو ہندوستان سے جوڑتا ہے۔

2015 میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں بودھ جینتی سالانہ تقریر کے طور پر منائی جائے گی۔ اسی کے مطابق امور ثقافت  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما کی صدارت میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے شریک چیئرمین امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو ہیں۔ بین الاقوامی بدھسٹ فیڈریشن، جو کہ دنیا بھر میں پھیلے بودھ مت تنظیموں کا فیڈریشن ہے اور جس کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں واقع ہے، اس کے سیکرٹری جنرل وین ڈاکٹر دھمّا پيا ہندوستان میں اس آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر ہیں۔  اس کے علاوہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت ڈاکٹر رام داس اٹھاولے، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ادت راج، لوک سبھا رکن  پارلیمنٹ ڈاکٹر  سنیل گائکواڈ اور ڈاکٹر راہل بودھی، شانتی مترا مہاتھیرا اور دھمّا چاریہ شانتم سیٹھ بھی اس کمیٹی کے رکن ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More