17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے اِن-فلائٹ کنکٹیوٹی کی اجازت دینے کے لئے ٹیلی کام کمیشن کے فیصلے کی تعریف کی

Urdu News

نئی دہلی،یکم مئی2018؍شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے انڈین ایئر اسپیس کے اندر اِن فلائٹ کنکٹیوٹی کی پیشکش کرنے کے لئے ٹیلی کام کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فلائرس  یعنی ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں کو انڈین ایئر اسپیس کے اوپر پروازوں کے دوران ڈاٹا اور وائس سروسز دستیاب کراسکے گا اور حکومت اب سروس فراہم کرانے والوں کے خصوصی زمرے کے لئے لائسنس فریم ورک تیار کرنے کی سمت میں کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان پیش رفت کا مطلب ہے کہ ایئرلائنس ایسے طور طریقوں سے لیس ہیں، جس سے مسافروں کے تجربات میں زبردست تبدیلی آئے گی اور یہ سستی بھی ہوگی۔مسافر اب اپنے فون اور ٹیبلٹس سے جن مصنوعات کا آرڈر دیں گے ، انہیں ان کے گھر پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمین پر موجود لوگوں سے رابطہ کرپانے کی سہولت کا مطلب ہے کہ کیبن کا عملہ مسافروں کو ان کے راہداری منصوبوں میں تبدیلی میں مدد کرسکتا ہے، جس سے وہ ہوائی سفر کے دوران  اپنی پرواز میں تبدیلی کی گنجائش نکال سکیں۔

جناب پربھو نے یقین دلایا کہ اس فیصلے پر جلد از جلد عمل آوری کو یقینی بنائیں گے اور انہوں نے ان لوگوں کی تعریف کی جو اس فیصلے میں شریک رہے۔ہوائی مسافروں کے لئے خدمات میں بہتری کے حکومت کے عزم کو دوہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک نیا بھارت تعمیر ہورہا ہے، جہاں ہر چیز میں ایک مثبت تغیر آرہاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More