نئی دہلی، تخلیقیت کے ساتھ صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے مقصد سے ریلوے کی وزارت نے ان اسٹیشنوں کے لئے تمام زونل ریلویز کی نامزدگیاں طلب کی تھیں، جہاں تزئین کاری کا کام مقامی فنکاروں کی شراکت داری سے انجام دیا گیا۔ ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ( اسٹیشن کی ترقی) ، چیف کمرشیل منیجر (سسٹم) آف ساؤتھ سینٹرل ریلوے ، ایکزیکٹیو ڈائریکٹر (سیاحت) اور نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کی طرف سے ایک افسر پر مشتمل جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ یہ کمیٹی گیارہ زونل ریلوے سے موصول 62 اندراجات پر نظر ثانی کرسکے۔
سینٹرل ریلوے کے بلہارشاہ اور چاندپور اسٹیشنوں (ناگپور ڈویژن) کو بھارتی ریلوے میں بہت زیادہ خوبصورت اسٹیشن کی حیثیت سے اس کی بہترین فنی منظر کشی کے لئے پہلا انعام دیا گیا ہے۔ بلہارشاہ اور چندر پور ریلوے اسٹیشنوں کو پینٹنگ اور نقاشی سے مزین کیا گیا ہے جس میں تدوبا جنگل کی بہتر انداز میں عکاسی کی گئی ہے ۔ مسافروں نے پینٹنگ اور نقاشی کے اس فنی نمونے کا خیر مقدم کیا اور انہیں تدوبا فاریسٹ کی جنگلاتی خوبصورتی کا خود اسٹیشن پر ہی احساس ہوا۔ دونوں اسٹیشنوں کو انعام کی رقم کے طور پر 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔
بہار میں ایسٹ سینٹرل ریلوے کے سمستی پور ڈویژن کے تحت مدھوبنی ریلوے اسٹیشن کو مدروئی ریلوے اسٹیشن (جنوبی ریلوے) کے ساتھ دوسرا بہتر اسٹیشن قرار دیا گیا۔ سو سے زائد فنکاروں نے پچھلے اکتوبر میں محض دس دنو ں کے اندر معروف مدھوبنی پینٹنگ کے ساتھ مدھوبنی اسٹیشن کی تزئن کاری کی ہے۔ مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر دیواروں کی پینٹنگ مدورئی سے متعلق متعدد نقاشی کے ساتھ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن کی دیگرمتعدد دیوارو ں پر رنگارنگ پینٹنگ بھی کی گئی ہے۔ دوسرا انعام جیتنے والوں کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔
کوٹہ اسٹیشن (ویسٹ سینٹرل ریلوے) ، گاندھی دھام اسٹیشن (ویسٹرن ریلوے) اور سکندرا باد ریلوے اسٹیشن (ساؤتھ سینٹرل ریلوے )کو تیسرا انعام دیا گیا ہے۔ تیسرا انعام جیتنے والے اسٹیشنوں کو تین لاکھ روپے ملیں گے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی نئے انداز میں منظر کشی کی گئی ہے اور اسے چیرئل اسکرول پینٹنگس کی مالا مال روایت کے ساتھ مزئین کیا گیا ہے۔
چاندراپور اسٹیشن
مدروئی اسٹیشن
مدھوبنی اسٹیشن
گاندھی دھام اسٹیشن
کوٹہ اسٹیشن
سکندر آباد اسٹیشن