18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں جاری موسم سے متعلق سرگرمیاں اور آئندہ 5دن کے لئے وارننگ

Urdu News

نئی دہلی، جموں وکشمیر اور پڑوسی ریاستوں میں مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی اور ہریانہ اور پڑوسی ریاستوں میں سمندری طوفان کے پھیلاؤ کے زیر اثر گزشتہ 24 کے دوران حسب ذیل موسم ریکارڈ کیا گیا۔

  • جموں وکشمیر ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ اور مغربی راجستھان میں کئی مقامات اور  پنجاب ، ہریانہ اور مشرقی راجستھان میں دور دراز کے مقامات پر ہلکی سے  معتدل بارش ہوئی۔
  • جموں وکشمیر ، ہماچل پردیش، ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور  دہلی کے علاوہ مغربی راجستھان میں کچھ مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوئی۔
  • مشرقی راجستھان ، ہریانہ ، دہلی اور  اترپردیش میں کچھ مقامات پر  دھول بھری آندھی چلی۔

حسب ذیل گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ تیز ہوائیں ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیشن

تیز ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

اوقات

چنڈی گڑھ

62

0840 PM

امرتسر

56

1014 PM

دہلی (صفدر جنگ)

64

1103 to 1106 PM

دہلی (پالم)

50

1103 to 1106 PM

علی گڑھ

50

0130 AM

مراد آباد

55

0200 to 0215 AM

موسم کا موجودہ نظام اور اس کی پیش گوئی۔

  • جموں وکشمیر میں مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی، توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرق کی طرف  رخ کرے گی اور یہ  پھر غیر ضروری ہوجائے گی۔
  • نچلی سطحوں پرسمندری طوفان ہریانہ اور پڑوسی ریاستوں میں  مرکوز ہے۔ یہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران م مغربی اترپردیش کی سمت بڑھے گا اور اس کے بعد اس کا زور کم ہوجائے گا۔
  • ایک جنو ب شمال خلاء 88 ڈگری طول البدل سے ہوکر 24 ڈگری شمال سے گزرتا ہے۔ قوی امکانات ہیں کہ اگلے 3 دنوں کے دوران آہستہ آہستہ مشرق کی طرف بڑھ جائے گا۔
  • قوی امکان ہے کہ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تازہ تبدیلی 13 مئی سے مغربی ہمالیائی خطے کو متاثر کرے گی۔
  • ایک مشرقی لہر جس کا نچلی سطح کا سمندری طوفان جیسا اثر ہوگا۔ اس کے سلسلے میں امکانات ہیں کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران شمالی جزیرہ نما پر اثر انداز ہوگا۔

 مذکورہ موسم کے دو نظام کے زیراثر 13 تار یخ سے  شمال مغرب ،  وسطی ، مشرق ، شمال مشرق اور  پینن سولر ہندوستان میں  بیک وقت  بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسم کی پیشگوئی:

  • اگلے 24 گھنٹوں کےدوران  ہماچل پردیش  اور اتراکھنڈ میں کئی بہت سے مقامات پر مغربی اترپردیش ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور دہلی ، شمالی راجستھان کے کچھ مقامات پر  اور مشرقی اترپردیش میں بارش  اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے اور اس کے بعد اس میں کافی کمی  آئے گی۔
  • شمال مشرقی ریاستوں اور مغربی بنگال ، سکم ، اڈیشہ اور جھاکھنڈ میں کئی مقامات پر اگلے  چار سے پانچ دنوں کے اندر بارش  یا گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا  امکان ہے۔
  • اگلے پانچ دن کے دوران جنوبی جزیرہ نما (کیرالہ، جنوبی اندرونی کرناٹک، تمل ناڈو ، پڈوچیری)  میں کچھ مقامات پر  ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کے 11 تاریخ  سے  شمالی جزیرہ نما ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی طرف بڑھ جانے کا امکان ہے۔

اگلے پانچ دنوں کے لئے موسم کی وارننگ۔

8 مئی 2018  تک کے لئے وارننگ :

  • ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے دور دراز کے مقامات  پر ہوا کے تیز جھونکوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ( 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پہنچنے والی تیز ہوائیں) اور  اولہ باری ہونے کا امکان ہے۔
  • ہریانہ ، چنڈی گڑھ، دہلی ، مغربی اترپردیش ا ور ذیلی ہمالیائی ، مغربی بنگال  اور سکم میں دور دراز کے مقامات پر  ہوا کے تیز جھونکوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ( 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پہنچنے والی تیز ہوائیں)   ہونے کا امکان ہے۔
  • جموں وکشمیر  ، پنجاب ، آسام اور میگھالیہ ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ ، بہار ، مغربی مدھیہ پردیش ، مشرقی اترپردیش  ،راجستھان ، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ میں دور دراز کے مقامات پر  طوفانی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • تمل ناڈو ، جنوبی اندرونی کرناٹک اور  کیرالہ میں دور دراز کے مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • مہاراشٹر میں ودربھ کے علاقے میں گرم لہر چلنے کا امکان ہے۔ گرم لہر   ودربھ کے ایک یا دو مقامات پر  چلے گی۔

9 مئی  2018 تک کیلئے وارننگ:

  • ذیلی ہمالیائی  مغربی بنگال اور سکم کے  دور دراز کے مقامات پر  تیز جھونکوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولہ باری ہونے کا امکان ہے۔
  • آسام اور میگھالیہ اور ناگالیند ، منی پور اور میزورم اور تریپورہ میں دور دراز کے مقامات پر  تیز جھونکوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے۔ تیز ہوا کی رفتار  50 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پہنچ رہی ہے۔
  • جنوبی اندرونی کرناٹک میں کچھ مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ بارش اور  گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے۔
  • مہاراشٹر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور ودربھ میں ایک یا دو مقامات پر گرم  لہر چلے گی۔

10 مئی 2018 کیلئے وارننگ:

  • دریائے گنگا سے متعلق مغربی بنگال میں دور دراز کے مقامات پر   ہوا کے تیز جھکڑ کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ 50 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
  • راجستھان اور مہاراشٹر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ ودربھ اور راجستھان میں ایک یا دو مقام پر گرم لہر چلے گی۔
  • جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو کے دور دراز  کے مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

11 مئی تک کے لئے وارننگ:

  • جنوبی اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو ، شمالی آندھرا پردیش  کے دور دراز کے مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • راجستھان اور مہاراشٹر میں گرم موسم کے رہنے کا امکان ہے۔ ودربھ اور راجستھان میں ایک یا دو مقامات پر گرم لہر چل سکتی ہے۔

12 مئی 2018 کے لئے وارننگ:

  • جنوبی اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو ، شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اڈیشہ کے دور دراز کے مقامات پر شدید بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔
  • راجستھان مہاراشٹر میں گرم موسم رہنے کا امکان ہے جبکہ ودربھ اور راجستھان کے ایک یا دو مقام پر گم لہر چلے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More