نئی دہلی، معیارات سے متعلق ہندوستان کے قومی ادارے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) نے آج نئی دہلی میں ڈیجیٹل اسپیس کی معیار بندی پر سی ایکس او فورم کا اہتمام کیا تاکہ ڈیجیٹل اسپیس میں اہم معاملات اور چنوتیوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ فورم نے ڈیجیٹل اسپیس کی معیار بندی میں مواقع ، ترقی اور چیلنجز کا پتہ لگایا۔ اس موقع پر قانون وانصاف ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری اور مختلف چوٹی کی آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای اوز (سی ایکس اوز) بھی موجود تھے۔ یہ اپنے قسم کا پہلا پلیٹ فورم ہے جس میں 35 سے زیادہ مختلف ملکوں کے ماہرین شخصیتیں بھی موجود تھیں، جس میں ہندوستان میں آئی ٹی سیکٹر کے مستقبل سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر قانون وانصاف اور الیکٹرانکس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے اپنے کلیدی خطبے میں ای- ٹرانزیکشن، آئی ٹی ایکسپورٹ (برآمدات) اور ہندوستانی آئی ٹی کمنپیوں کے ریونیو میں تیزی سے ترقی کو اجاگر کیا، جو ہندوستان کے ڈیجیٹل پروفائل کو مستحکم کررہی ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل اسپیس میں معیارات کی اہمیت پر زور دیا اور آئی ایس او ؍ آئی ای سی ؍ جے پی سی آئی ؍ ایس سی 7 کے قائدانہ رول کے لئے بی آئی ایس ای کو مبارک باد دی، جو سافٹ ویئر اور سسٹم انجینئرنگ کے بنیادی معیارات کو فروغ دینے کے لئے ذمہ دار ہیں۔
جناب پرساد نے مزید کہا کہ معیارات اس ڈھنگ سے تشکیل دئے جانے چاہئے کہ یہ بلا روک ٹوک ا ور سستے آپریشن کی راہ ہموار کرسکے جس سے ڈیجیٹل شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صارفین کے امور کےو زیر مملکت جناب سی آر چودھری نے بین الاقوامی معیار میں بی آئی ایس کی تعریف کی، جس نے معیاری کام میں اپنی سرگرم شرکت کو یقینی بنایا ہے۔
اس سے پہلے بی آئی ایس کی ڈائریکٹر جنرل سرینا راجن نے اپنی خیرمقدمی تقریر میں معیار سے متعلق کوششوں کو اجاگر کیا جو اے آئی ، آئی او ٹی، بگ ڈاٹا ، بلاک چینج جیسے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجیکل شعبوں میں بی آئی ایس کے ذریعے کی جارہی ہیں۔ محترمہ راجن نے کہا کہ ڈیجیٹل اسپیس کو معیاری بنانا بی آئی ایس کی طرف سے ایک کوشش ہے تاکہ ملک میں ٹیکنو کریٹس اور ٹیکنیل انٹر پرینیورس اور عالمی ماہرین کو مذکورہ پلیٹ فارم پر لایا جاسکے، جس سے اہم معاملات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال ہو۔
اس پروگرام کا انعاد بی آئی ایس نے کیا تھا تاکہ معیار بندی کے رول کو اجاگر کیا جاسکے اور آئی ٹی سیکٹر کے لئے اسٹینڈرڈ فارمولیشن پر ان کو مدعو کیا جاسکے۔