نئی دہلی، ہندستانی بحریہ کے جہاز سمیدھا کو، جو سمندر میں گشت لگانے والا بحریہ کا جہاز (این او پی وی) ہے اسے ‘مشن پر مبنی تعیناتی’کے ہندستانی بحریہ کے ایک حصے کے طور پر 9 سے 17 مئی 2018 تک مالدیپ کے مشترکہ خصوصی اقتصادی خطے ای ای زیڈ کی نگرانی پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ جہاز 11 سے 12 مئی 2018 تک مالی میں آپریشنل ٹرن اراؤنڈ (او ٹی آر) کاکام انجام دے گا جس کے دوران یہ جہاز مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورسیز (ایم این ڈی ایف) کے افراد کو تربیت دے گا اور ان سے رابطہ قائم کرے گا۔ سمیدھا ایم این ڈی ایف افراد کو جہاز پر بلائے گا اور 12 سے 15 مئی 2018 تک مشترکہ ای ای زیڈ کی نگرانی کا کام انجام دے گا۔ ای ای زیڈنگرانی مکمل ہونے پر ایم این ڈی ایف کے افراد کو مالی میں جہاز سے اتار دیا جائےگا۔
ہندستانی بحریہ کے میرین کمانڈو (ایم اے آر سی او) کیڈر کے دو افسران اور آٹھ سپاہی اس وقت مالدیپ میں دوسری جنگی تربیتی مشق‘ایکھتا-2018’ کا کام انجام دے رہے ہیں۔ یہ تربیت 28 اپریل سے 15 مئی 2018 تک جاری رہے گی ۔ یہ مشق مافل ہافوشی کے کمپوزٹ ٹریننگ سینٹر میں انجام دی جارہی ہے جو مالی سے تقریباً 145 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔ مالدیپ میں متعین ہندستان کے سفیر نے بھی 6اور 7 مئی 2018 کو اس تربیت مشق کو دیکھا۔
مالدیپ کی مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی حکومت ہند کی ایک کوشش ہے اور ہندستانی بحریہ مالدیپ کے وسیع ای ای زیڈ کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنائے گی۔