نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند نے جناب اتم پچارنےکو للت کلا اکیڈمی کا مستقل چیئرمین مقرر کیا ہے۔ جناب پچارنے ایک ممتاز مصور اور سنگتراش ہیں۔ وہ آرٹ کے شعبے میں قابل احترام شخصیت ہیں اور وہ بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ فی الحال وہ کلاء اکیڈمی گوا کی مشاورتی کمیٹی کے رکن ، پی ایل دیش پانڈے للت کلا اکیڈمی کی مشاورتی کمیٹی کے رکن اور جن سیوا سہہ کاری بینک بورے ولی کے ڈائریکٹر ہیں۔
انہیں 1985 میں نیشنل للت کلا ایوارڈ ، 1985 میں مہاراشٹر گورو پرسکار، 1986 میں جونیئر نیشنل ایوارڈ اور 2017 میں پرپھل دھانوکر فاؤنڈیشن سے جیون گورو پرسکار سے نوازا گیا۔ جناب پچارنے اپنے عہدے پر فائزہ ہونے کی تاریخ سے تین سال تک کیلئے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔
اس سے پہلے مارچ 2018 میں ثقافت کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب ایم ایل سریواستو کو مستقل چیئرمین کی تقرری تک للت کلا اکیڈمی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔