20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن پورے ملک میں منایا گیا: حیدرآباد میں قومی سطح کی تقریب منعقد ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 2018 آج پورے ملک میں منایا گیا ۔آج کے دن کا موضوع تھا ’’حیاتیاتی تنوع سے متعلق کارروائی کے 25 سال ‘‘ یہ دن حیاتیاتی تنوع کی اہمیت اور اسے لاحق خطرات کے ساتھ ساتھ اس کے پائیدار ترقی میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنےاور  بیداری پیدا کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ قومی سطح کی تقریب کا انعقاد حیدرآباد میں پروفیسر جے شنکر  تلنگانہ اسٹیٹ زرعی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر جناب ای ایس ایل نرسمہن نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت عہد قدیم سے اپنے مالا مال حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرتارہا ہے۔’’انہوں نےکہا کہ ہم پیڑوں ، جانوروں اور دریاؤں کی پوجا کرتے ہیں کیونکہ ہم انہیں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

آج کی تقریبات ہمیں فطرت کا تحفظ کرنے کے لئے اپنے روایتی طریقوں کی یاد دلاتی ہیں ۔ بھارت نے ہمارے لئے حیاتیات کے تنوع کو محفوظ بنانے کے لئے  یہ 25 سال نہیں ہیں کیونکہ ہم ہزاروں برسوں سے فطرت کا تحفظ کرتے آ رہے ہیں اور فطرت کے ساتھ  ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔ جناب نرسمہن نے خبر دار کیا کہ آج ماحولیات کا تحفظ سب سے اہم ہے کیونکہ ہمارے بچے جو ہم سے وراثت چاہتےہیں وہ اچھی صحت کے لئے صاف ماحول ہے۔  اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ فطرت ہمارا تحفظ کرے تو ہمیں فطرت کا تحفظ کرنا ہوگا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیات ، جنگلات ، سائنس اور ٹیکنالوجی  کے تلنگانہ کے وزیر جناب جوگو رمنّا نے حیاتیاتی تنوع کو محفوظ کرنے میں تلنگانہ کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی اجاگر کیا۔ انہوں نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے  عوامی سطح پر سبایو ڈائورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں (بی ایم سی )  کی موثر کارروائیوں کو بھی اجاگر کیا۔

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ارون کمار مہتا نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس بات کو یاد دلایا کہ  زندگی سے متعلق ماحولیات کا بندوبست ٹھوس ماحولیات کے بندوبست سے زیادہ پیچیدہ اور اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت  نے عالمی بایو ڈائورسٹی اہداف حاصل کرنےکے لئے قابل قدر تعاون کیا ہے۔

زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری جناب ایس کے پٹنائک نے ملک میں اناج ، پھلوں اور سبزیوں کی بڑی پیداوار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حیاتیاتی تنوع کو ایسی اہم بنیاد قرار دیا جس پر بھارت کی خوراک کی سکیورٹی کا انحصار ہے۔

نیشنل بایو ڈائورسٹی اتھارٹی (این بی اے )کی چیئرمین  ڈاکٹر بی مینا کماری  نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ خود ہمارے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات چھوٹے ہو سکتے ہیں لیکن یہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے بہت اہم ہے۔

یو این ڈی پی کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ مرینا والٹر نے اپنے خطاب میں بھارت میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو اجاگر کرتےہوئے کہا کہ اس کا عالمی سطح پر اثر پڑے گا اور یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اہم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More