نئی دلّی: مرکزی ٹیکس ، جی ایس ٹی مشرقی دلّی کمشنریٹ نے 22 ، مئی ، 2018 کو تانبے کی صنعت سے متعلق تقریباً 28 کروڑ روپئے کے ٹیکس کی چوری کی غرض سے ادائیگی کی فرضی رسیدیں جاری کرنے کے معاملے میں شاہدرہ کے دو افراد باپ اور بیٹے کو گرفتار کیا ہے ۔
متعدد مقامات پر تلاشی مہمیں چلائی گئیں جس میں مختلف مجرمانہ دستاویز اورثبوت پائے گئے ۔ تفتیش میں باپ اور بیٹے دونوں اس میں ملوث پائے گئے ۔ دونوں کو سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ69 ( 1) کے تحت گرفتار کیا گیا اور آنریبل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ، پٹیالہ ہاؤس نے انہیں 14 دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔
سی جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 132 کے تحت سامان کی سپلائی کے بغیر ان وائس یا بل جاری کرنا اور غیر طریقے سے ٹیکس کی ادائیگی کی رسید کا استعمال کرنا قابل دست اندازی پولیس اور نا قابل ضمانت جرم ہے بشرطیکہ پانچ کروڑ روپئے سے زائد رقم کا معاملہ ہو ۔
مزید تفتیش جاری ہے اورجلد نتائج برآمد ہونے کی امید ہے ۔ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھ رہی ہے افسران متعدد دیگر فرضی فرموں کے امکان کو خارج از قیاس نہیں بتا رہے ہیں –