نئی دہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تیلنگانہ ریاستیں ترقی کو تیزی دینے کی غرض سے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات تیلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقعے پر یاد ادری شری لکشمی نرسمہا سوامی کلیانم ادا کرنے کے بعد کہی۔
نائب صدر جمہوریہ نے تیلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ تیلنگانہ ملک کی تیز ترقی کرنے والی ریاست ہے اور انہوں نے ترقی کو تیزی عطا کرنے کے لیے شروع کیے گئے متعدد اقدامات کے لئے ریاست کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل ، محنت کش اور صلاحیت مند افراد سے مالامال ریاست تیلنگانہ آنے والے دنوں میں ہمہ جہت خوشحالی اور ترقی حاصل کرے گی۔
نئی ریاست کے قیام کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش کے عوام کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش قدرتی وسائل سے مالامال ہے اوراس کے پاس باصلاحیت اور محنت کش افراد بھی ہیں جو ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنائیں گے اور اس ریاست کو ملک میں ایک ماڈل کے طور پر پیش کریں گے۔ انہوں نے ریاست کو آگے بڑھانے کی غرض سے مختلف اقدامات شروع کرنے کے لیے ریاست کو مبارکباد پیش کی۔