نئی دہلی: آیوش کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) جناب شری پد یسونائک 5جون ،2018کو نئی دہلی میں واقع مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا( ایم ڈی این آئی وائی) میں تیسری قومی ہیلتھ ایڈیٹرس کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ آیوش کی وزارت اس کانفرنس کا اہتمام پریس انفارمیشن بیورو ، اور مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا( ایم ڈی این آئی وائی ) کے تعاون واشتراک سے کررہی ہے ۔ اس کانفرنس کا موضوع ‘‘یوگ کے موضوع پرحالیہ اختراعاتی تحقیق پرمبنی مشاہدات ۔ یوگ تحقیق کا جائزہ ’’ہے اوراس کا اہتمام بین الاقوامی یوم یوگ کے آغاز کے موقع پرکیاجارہاہے جوہرسال 21جون کومنایاجاتاہے ۔
قومی اورعلاقائی میڈیا اداروں کے 100سے زائد صحتی مدیران کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔ کانفرنس کا مقصد میڈیانمائندگان کو یوگ کے سائنٹفک پہلووں کی آگاہی فراہم کرنا اورانسانی صحت کے لئے اس کے فوائد سے روشنا س کرنا ہے ۔
یوگ اور متعلقہ سائنسیز کے ممتاز ماہرین مثلاڈاکٹرایچ آرنگیندر ، چانسلرایس وی وائی اے ایس اے یونیورسٹی ، ایمیٹی ڈائرکٹوریٹ آف سائنس اینڈ اننو ویشن کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرڈبلیوسلوامورتی ، سابق ممتاز سائنسداں اور چیف کنٹرولر آراینڈ ڈی ( ایل ایس ) ڈی آرڈی او اور ڈاکٹرشیوراماوارابلی ایم ڈی ، ایڈیشنل پروفیسر ، این آئی ایم ایچ اے این ایس یوگاکے موضوع پرتحقیقی مقابلے پیش کریں گے ۔
اس کانفرنس کی ایک نمایاں بات ایک ورکشاپ ہے جو ‘‘یوگا کے ذریعہ تناو کا سامنا کیسے کریں ’’ کے موضوع پرمنعقد ہوگی ۔ اس ورکشاپ کا اہتمام ڈاکٹرآئی وی باساورادی ڈائرکٹرایم ڈی این آئی وائی یوگ ماہرین کے ساتھ مل کرکریں گے ۔