17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی 49 ویں کانفرنس اختتام پذیر

Urdu News

نئی دہلی، گورنروں کی دو روزہ  49 ویں کانفرنس  آج راشٹرپتی بھون  میں ختم ہوگئی ہے  ۔ صدر جمہوریہ  ہند جناب  رام ناتھ کووند نے اپنے   اختتامی بیان میں  ا س بات پر  اطمینان کا اظہار کیا کہ کانفرنس میں شرکا  نے بامعنی مذاکرات  میں پورا تعاون دیا۔ جناب   رام ناتھ کووند  اس بات پر  بھی پرامید تھےکہ   ا  ن مذاکرات  سےہرہندستانی  کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہماری  قوی کوشش   کواستحکام  ملے گا۔

 صدرجمہوریہ  نے کہا کہ آج ماحولیات  کا عالمی دن ہے۔ تھنک گلوبل  ایکٹ لوکل کے اپروچ  کو ماحولیات کے تحفظ  کے لئے موثر  سمجھا گیا ہے۔پائیدار  ترقی کے مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے   پیرس معاہدہ  اور بین الاقوامی   شمسی اتحاد مقامی اور ریاستی   سطح کا تعاون  قومی مقاصد  کو حصول کے لئے بہت اہم ہیں۔

ہمارے آئین   کے رہنما اصول  میں خاص طور پر  ماحولیات کے  مسائل اور  جنگلات  ، جنگلی جانوروں کے تحفظ  کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔  اس  پس منظر میں  گورنر صاحبان  راج بھون کمپلکس  اور ریاستی یونیورسٹیوں ، ایک ماحولیاتی   آئیڈل  کے طور پر ڈولپ  کرنے کے لئے   کوشش  کرسکتے ہیں۔   رئیل ٹائم  ڈیش   بورڈز  سمیت   آئی ٹی اقدامات کا استعمال   کرکے راج بھون   ایک حقیقی  اثر پیدا کرسکتے ہیں اور دوسرے اداروں کو متحرک کرسکتے ہیں۔

   صدر جمہوریہ  نے کہا کہ   گورنر  صاحبان  یونیورسٹیوں  کو یونیورسٹی سوشل  ریسپونسبلٹی یو ایس آر   کے تئیں تحریک    دے سکتی ہیں۔  صدر جمہوریہ   نے کہا کہ    راج بھون  کو جدید  ٹکنالوجی  اور طریقہ کار  اپنانے میں پہل کرنی چاہئے۔  یونیورسٹی   کے طلبا  کو وقتاً فوقتاً   گاؤں کا دورہ کرتے  رہنا چاہئے۔

انہیں  صفائی ستھرائی  ،اخوانگی، ٹیکہ کاری  اور تغذیہ  سے متعلق  پروگراموں میں گاؤں  کے لوگوں کو شامل کرنا چاہئے   ۔ گورنر    صاحبان  وائس چانسلروں کے ساتھ   بحث و مباحثہ   کرسکتے ہیں۔  تاکہ سووچھ  اینٹرن شپ   پروگرام کو اور زیادہ  موثر بنایا جاسکے۔

 صدر جمہوریہ  نے گورنروں سے اپیل کی کہ وہ   وقتاً فوقتاً   اسٹیٹ یونیورسٹیوں کے وائس  چانسلرس کی میٹنگیں   بلاتے رہیں۔  وہ اس بات  پر خوش تھے کہ کچھ گورنر   پہلے ہی  یہ کام کررہے ہیں۔  انہوں نے ا س بات  پر زور دیا کہ  اسطرح کی کانفرنسوں کے ایجنڈے   پر  سارے فیصلے   وائس چانسلرس کے ساتھ  صلاح و مشورہ   سے طے کیا جانا چاہئے۔

مسائل کا  تیزی سے  حل تلاش کرنے کے لئے اسٹیٹ ایجوکیشن  اور مالیاتی محکموں  کے ساتھ ساتھ  انسانی وسائل  کے فروغ کی مرکزی   وزارت  یوجی سی اور دیگر اداروں کے نمائندوں کو مدعو کیا جانا چاہئے۔

کانفرنس  کے اختتامی    اجلاس سے نائب صدر جمہوریہ  ، وزیراعظم  اور داخلی امور  کے وزیر نے بھی کانفرنس  کے اختتامی   اجلاس  سے خطاب کیا۔  اس سے پہلے  دن میں   گورنروں کی کانفرنس   میں مہاتما گاندھی  کی 150 ویں  سالگرہ   منانے  پر بہت سے پہلوؤں  پر غور کیا گیا۔ گرام سووراج  ابھیان   اور سووچھتا   انٹرن شپ  کے بارے میں   پریزینٹیشن   پیش کی گئی۔   گورنروں اور لفٹننٹ گورنروں  نے بھی اپنی تجاویز پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More