نئی دہلی، بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بجلی اور توانائی کے محکموں کے سکریٹریوں کےعلاوہ پاور کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹر وں کےساتھ جائزہ منصوبہ بندی اور نگرانی (آر پی ایم) میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ میں سوبھاگیہ ، گرام سوراج ابھیان اور دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا کے تحت کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ گاؤں میں 100 فی صد بجلی کاری کے حصول کے بعد یہ پہلی آر پی ایم میٹنگ تھی۔
جناب آر کے سنگھ نے گاؤں میں 100 بجلی کاری کے حصول کے لئے تمام ریاستوں کو مبارک بادی اور انہیں سوبھاگیہ کے تحت ہر گھر سے بجلی کے تئیں مزید کام کرنے کی تلقین کی۔ وزیر موصوف نے اس سلسلہ میں ہر طرح کی مدد کرنے کا تمام ریاستوں کو یقین دلایا۔ انہوں نے ریاست کے افسروں سےکہا کہ وہ اس سیکٹر کے طویل شدہ ڈرافٹ پر اپنی تجاویز بھیجیں ۔جناب سنگھ نے کہا کہ بجلی کے قانون میں ترامیم سے متعلق مسودہ بھی جلد سرکولیٹ کیا جائے گا۔
میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے بجلی کے سکریٹری جناب اے کے بھلا نے ریاستوں سے کہا کہ وہ گرام سوراج ابھیان کے ذریعہ پیدا کئے گئے مومنٹم (جہت) کو برقرار رکھیں۔
میٹنگ میں دیہی بجلی کاری تربیت یافتہ افرادی قوت اور میٹریل آنے والے مانسون اور مقامی سطح پر ٹینڈرنگ عمل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا. میٹنگ کے دوران مرکز اور ریاست کے افسروں کے ذریعہ پریزنٹیشن دیئے گئے۔